• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کچن میں موجود وہ چیز جو تیزی سے توند کی چربی گھلائے

شائع October 31, 2018
سیب کا سرکہ — شٹر اسٹاک فوٹو
سیب کا سرکہ — شٹر اسٹاک فوٹو

کیا جسمانی وزن میں اضافے اور توند نکلنے سے پریشان ہیں؟ تو اس سے نجات کے لیے بھاگ دوڑ کرنے کی بجائے پہلے اپنے کچن کا جائزہ لیں، جہاں موجود ایک چیز بہت تیزی سے اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتی ہے۔

جی ہاں ایک عام چیز، جو اکثر افراد کے گھروں میں موجود ہوتی ہے، جسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اور وہ ہے سیب کا سرکہ۔

سیب کا سرکہ دہائیوں سے مختلف امراض سے نجات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے مگر یہ جسمانی وزن میں کمی، توند کی چربی گھلانے اور میٹابولزم کی رفتار بڑھانے کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : سیب کے سرکے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

تاہم یہ فائدہ ایک خاص وقت میں اسے پینے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مختلف ماہرین کے مطابق ناشتے سے قبل یا نہار منہ سیب کے سرکے کو پینا توند کی چربی سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں لوگوں کو ناشتے سے قبل یہ سرکہ استعمال کرایا گیا تو ان کے اندر بے وقت منہ چلانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔

تحقیق کے مطابق ناشتے سے قبل روزانہ اس سرکے کو پینے کی عادت پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتی ہے، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پر قابو پانا ممکن ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقے

اسی طرح یہ سرکہ چربی گھلانے کے ساتھ جگر میں چربی اور شکر کی پیداوار کو بھی کم کرتا ہے۔

یہ سرکہ جسم کی چربی جمع کرنے کی صلاحیت کو بھی کم کرتا ہے اور ایسے جینز کی تعداد بڑھاتا ہے جو کہ توند کی چربی کے ذخیرے کو کم کرتے ہیں۔

تاہم سیب کا سرکہ پانی یا چائے میں ملا کر ہی کرنا چاہئے ورنہ نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

ایک یا 2 کھانے کے چمچ نہار منہ پانی یا چائے میں ملاکر پینا عادت بنانی چاہئے اور اس میں ادرک کا اضافہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024