• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آج بھی ہزاروں افراد بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی دیکھنا پسند کرتے ہیں

شائع November 12, 2018
بلیک ایںڈ وائٹ ٹی وی — فوٹو: بشکریہ اسکائی نیوز
بلیک ایںڈ وائٹ ٹی وی — فوٹو: بشکریہ اسکائی نیوز

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ، ایل ای ڈی، اسمارٹ ٹی وی اور اینڈرائیڈ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو اسکرین کے ابتدائی دور کی یادگار 'بلیک اینڈ وائٹ' آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ٹیلی ویژن یا ٹی وی 1927 میں ایجاد ہوا تھا جو اپنے ابتدائی طور بلیک اینڈ وائٹ تھا جس کے بعد نصف صدی سے زائد عرصہ قبل کلر ٹی وی کی ایجاد نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کو رنگوں سے متعارف کروایا تھا، جس کے بعد رنگوں اور جدت کا یہ سفر اب اسمارٹ اور اینڈارئیڈ ٹی وی کی منازل طے کر رہا ہے۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ٹی وی لائسنسنگ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 7 ہزار سے زائد افراد کا شمار ان نایاب لوگوں میں ہوتا ہے جو جدت سے رخ موڑے آج بھی بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی وی کے مواد تک رسائی کے لیے آج کل اسمارٹ ٹیلی ویژن، ٹیبلٹس اور اسمارٹ فونز کا استعمال بڑھ گیا ہے اس کے باجود برطانیہ کے 7 ہزار سے زائد افراد جدید ٹیکنالوجی کا رخ کرنے کے بجائے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیلی ویژن: تفریح یا فرار؟

ٹی وی لائسنسنگ اتھارٹی کے ترجمان جیسن ہل نے بتایا کہ ’برطانیہ کے نصف سے زائد ٹی وی انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوتے ہیں اس کے باوجود 7 ہزار سے زائد افراد اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنے کے لیے بلیک اینڈ وائٹ وی کا انتخاب کرتے ہیں‘۔

انہوں نے خبردار کیا کہ لائسنس تمام اقسام کے ٹی وی کے لیے ضروری ہیں اور کسی بھی کمپیوٹر، ٹیبلٹ اور فون پر 'بی بی سی' پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لائسنس لازمی درکار ہوگا۔

گزشتہ ماہ ٹی وی لائسنسنگ اتھارٹی نے بتایا تھا پچھلے برس 18 سے 25 برس کی عمروں کے 26 ہزار افراد کو بغیر لائسنس لائیو ٹی وی یا بی بی سی آئی پلیئر دیکھنے پر پکڑا گیا تھا۔

بی بی سی 2 پر کلر نشریات کا آغاز جولائی 1967میں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ہر سال بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی لائسنس کی تعداد میں بتدریج کمی آئی ہے۔

2000 میں 2 لاکھ 12 ہزار افراد کے پاس بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی لائسنس تھے لیکن 2003 میں یہ تعداد کم ہوکر 93 ہزار ہوگئی، سال 2015 کے بعد ان لائسنس کی تعداد محض 10 ہزار سے کم ہوگئی تھی۔

اس وقت لندن میں سب سے زیادہ بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی ہیں جن کی تعداد ایک ہزار 7 سو 68 ہے، ویسٹ مڈ لینڈز میں 4 سو 31 اور گریٹر مانچسٹر میں 3 سو 90 بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل اب ٹیلی ویژن سیٹ تیار کرے گی؟

ٹیلی ویژن اور ریڈیو ٹیکنالوجی کے تاریخ دان جیفری بورنسکی نے کہا کہ ’میری طرح سیکڑوں افراد کے پاس کئی بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی ہیں‘۔

جیفری بورنسکی نے کہا کہ ’کون فور کے الٹر ایچ ڈی، سیٹلائٹ ڈشز یا کمرے جتنی بڑی اسکرین دیکھنا چاہتا ہے جب آپ کے پاس شاندار بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی موجود ہو؟‘

انہوں نے بتایا کہ ’ آج سے 30 برس قبل آب بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی محض 50 پونڈ میں خرید سکتے تھے اور یہ واقعی دلچسپ ہے کہ آج بھی بعض افراد کے پاس یہ ٹیلی ویژن موجود ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024