• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

6 سال سے بند مسافر ٹرین کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

شائع November 27, 2018
پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرین کو بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا — فوتو: محمد عمران
پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرین کو بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا — فوتو: محمد عمران

پاکستان ریلوے نے ڈان نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے علاقے سمہ سٹہ سے بہاولنگر اور امروکہ تک چلنے والی مسافر ٹرین کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 6 سال سے اس ٹریک پر مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت بند تھی اور ڈان نیوز نے 17 نومبر کو بغداد ریلوے اسٹیشن اور اس ریلوے ٹریک کے بند کیے جانے کا پیکج نشر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ریلوے، سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی لیکن کوئی کام نہیں ہوا، شیخ رشید

جس پر پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرین کو بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بند ریلوے ٹریک کا ایک منظر — فوٹو: محمد عمران
بند ریلوے ٹریک کا ایک منظر — فوٹو: محمد عمران

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 سال بعد پہلی مسافر ٹرین 15 دسمبر کو سمہ سٹہ سے براستہ بہاولنگر اور امروکہ اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی ٹرین 15 دسمبر کو صبح 7 بجے سمہ سٹہ جنکشن سے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے شیخ رشید کا تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ادارے نے ٹریک پر ایک اپ اور ایک ڈاون ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے ٹریک پر مسافر ٹرین کی بحالی سے بہاولنگر اور امروکہ آنے جانے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔

6 سال سے بند بغداد ریلوے اسٹیشن — فوٹو: محمد عمران
6 سال سے بند بغداد ریلوے اسٹیشن — فوٹو: محمد عمران

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024