• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

زرین خان کا قابل اعتراض میسج بھیجنے پر مینجر کے خلاف مقدمہ

شائع December 7, 2018
زرین خان نے 2010 سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
زرین خان نے 2010 سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ زرین خان یوں تو گزشتہ چند ماہ سے کسی فلم میں دکھائی نہیں دی، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر نے سب کو حیران کردیا۔

بولڈ ہارر اور کامیڈی فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے سے شہرت حاصل کرنے والی 31 سالہ اداکارہ زرین خان نے اپنی ہی خاتون مینجر کے خلاف ہراساں کرنے اور نازیبا پیغامات بھجوانے کا مقدمہ درج کروادیا۔

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے وکیل رضوان صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی اداکارہ کی فریاد پر ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 509 کے تحت مقدمہ دائر کروادیا گیا۔

اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں زرین خان کی سابق مینجر انجلی اتھ کو نامزد کیا گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مینجر نے اداکارہ کو کیسا پیغام بھیجا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
یہ واضح نہیں ہے کہ مینجر نے اداکارہ کو کیسا پیغام بھیجا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

وکیل نے بتایا کہ اداکارہ کی سابق مینجر نے پیسوں کے معاملے پر زرین خان کو انتہائی نازیبا پیغامات بھجوائے اور انہیں دھمکیاں دیں، جس وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کروایا گیا۔

وکیل کے مطابق ابھی اس بات کی مزید تحقیقات ہونا باقی ہے کہ انجلی اتھ نے زرین خان کو کس طرح کے نازیبا پیغامات بھیجے اور انہیں کس طرح کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرین خان ہر رات ایک ہارر فلم دیکھتی ہیں

دوسری جانب پولیس نے بھی مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس معاملے پر تفتیش ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلی اتھ زرین خان کے ساتھ 3 سے 4 ماہ تک بطور مینجر کام کر چکی ہیں اور مبینہ طور پر اداکارہ نے انہیں تنخواہ نہیں دی، جس وجہ سے انہوں نے اداکارہ کو نازیبا پیغامات بھیجے۔

زرین خان نے گزشتہ ایک دہائی میں صرف ایک درجن فلمیں کی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
زرین خان نے گزشتہ ایک دہائی میں صرف ایک درجن فلمیں کی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

مینجر کی جانب سے نازیبا پیغامات موصول ہونے اور دھمکیاں ملنے کے بعد اداکارہ نے انہیں نوکری سے بھی فارغ کردیا۔

خیال رہے کہ زرین خان نے سلمان خان کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہیں شہرت اکشے کمار کی ہاؤس فلم 2 سے ملی۔

زرین خان نے ہندی، تامل اور پنجابی سمیت بھارت کی دیگر زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلموں میں بھی کام کیا۔

مزید پڑھیں: زرین خان شوپیس کے بجائے فلم میں مرکزی کردار کرنے کی خواہاں

زرین خان نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا ہے، ان کی مشہور فلموں میں بولڈ ہارر فلم ’ہیٹ اسٹوری تھری، وجہ تم ہو، اکثر 2 اور 1921‘ شامل ہیں۔

ان کی آخری فلم ’1921’ رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی۔

زرین خان نے بولڈ ہارر فلموں  سے شہرت حاصل کی—فوٹو: انسٹاگرام
زرین خان نے بولڈ ہارر فلموں سے شہرت حاصل کی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024