• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جب عقلمند طوطا 'رنگے ہاتھوں' پکڑا گیا

شائع December 16, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

افریقی گرے پیرٹ یا خاکستری طوطا دنیا کے ذہین ترین پرندوں میں سے ایک ہے جو کہ ایک ہزار الفاظ بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مگر ان الفاظ سے وہ ہزاروں روپے کا نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ کسی نے بھی نہیں سوچا تھا۔

مگر ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے اور روکو نامی اس بے گھر گرے طوطے نے ڈیجیٹل اسسٹنٹ استعمال کرنے کے معاملے میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

درحقیقت یہ طوطا ایمازون کے وائس ڈیجیٹل اسسٹنٹ الیکسا کو اپنی پسند کی چیزوں کے آرڈر دیتے ہوئے پکڑا گیا۔

یہ طوطا اسٹرابیری، تربوز اور آئسکریم کے مزے الیکسا کی مدد سے لینا چاہتا تھا۔

یہ عقلمند پرندہ بیکرشائر کے نیشنل اینیمل ویلیفیئر ٹرسٹ میں رواں سال کے شروع میں آیا تھا، جسے آوارہ پھرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

اس ٹرسٹ کے عملے میں شامل ایک خاتون نے اسے پالنے کا فیصلہ کیا۔

اس خاتون کے مطابق روکو کو رقص کرنے میں مزہ آتا ہے اور مختلف دھنیں پسند کرتا ہے اور الیکسا میں رومانوی گانے چلا کر بھی محظوظ ہوتا تھا۔

مگر ایمازون کی اس ڈیوائس کو اس نے اپنی پسند کی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کرنا چاہا جو اس کی بدقسمتی اور خاتون کی خوش قسمتی سے ہو نہیں سکا، جس کی وجہ خاتون کا ایمازون اکاﺅنٹ لاک ہونا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024