• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تشدد اور عدم برداشت کے حوالے سے جو کہا اس پر افسوس نہیں، نصیر الدین شاہ

شائع December 27, 2018
اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں، اداکار—فوٹو: اسکرول
اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں، اداکار—فوٹو: اسکرول

بولی وڈ کے ورساٹل اداکار نصیر الدین شاہ نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو کے دوران بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، تشدد اور حجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

نصیر الدین شاہ نے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں رواں ماہ ہجوم کے ہاتھوں پولیس افسر کے قتل کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا آج کے بھارت میں وہ اپنے بچوں کی حفاظت اور مستقبل کے لیے بے فکر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ملک میں رہ کر نفرت کا زہر برداشت کیا ہے، یہاں ایک گائے کو ذبح کرنے کے معاملے پر قتل ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں انسان کی زندگی سے ایک جانور گائے کی زیادہ اہمیت ہے۔

نصیر الدین شاہ کے مطابق چوں کہ انہوں نے اپنے بچوں کو کوئی مذہبی تعلیم نہیں دی اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی مذہب نہیں، کل اگر کوئی ان کا راستہ روک کر ان سے پوچھے کہ وہ مسلمان ہیں یا ہندو تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔

نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور شیو سینا کے رہنماؤں نے تو انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بچوں کی حفاظت اور مستقبل کیلئے پریشان ہوں، نصیرالدین شاہ

جہاں نصیر الدین شاہ کو انتہاپسند سیاستدانوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع ہوگئی، یہاں تک کے ساتھی اداکار انوپم کھیر نے بھی ان پر تنقید کی تھی۔

انوپم کھیر نے نصیر الدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال بھی کیا تھا کہ انہیں اور کتنی آزادی چاہیے؟

اداکار کو تین بچے ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
اداکار کو تین بچے ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

تاہم اب نصیر الدین شاہ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے سب کو کرارا جواب دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم برداشت پر جو بھی کہا، اس پر انہیں افسوس نہیں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کہی گئی باتوں پر انہیں طرح طرح کے لقب دیے گئے، تاہم وہ ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی انہیں کوئی ڈر ہے۔

مزید پڑھیں: حکومتی وزراء کے بعد انو پم کھیر بھی نصیر الدین شاہ کے خلاف بول پڑے

بطور اقلیت اور مسلمان ہونے کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ سمجھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ’وہ بطور مسلم خود کو بھارت میں غیر محفوط نہیں سجھتے‘۔

بولی وڈ اداکار نے ایک بار پھر کہا کہ انہوں نے صرف ملکی مسائل پر بات کی، جو سچائی ہیں اور وہ اپنے کسی بھی لفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہیں اپنے کسی جملے پر کوئی افسوس نہیں اور نہ ہی وہ کسی سے ڈرتے ہیں۔

نصیر الدین شاہ نے 1982 میں رتنا پھاٹک شاہ سے شادی کی—فوٹو: پنک ولا
نصیر الدین شاہ نے 1982 میں رتنا پھاٹک شاہ سے شادی کی—فوٹو: پنک ولا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024