• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

قومی کرکٹ ٹیم بریانی کھا کر ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی، وسیم اکرم

شائع April 10, 2019 اپ ڈیٹ April 11, 2019
‘کھلاڑیوں کو اپنی صحت کی فکر نہیں‘—فوٹو: اے ایف پی
‘کھلاڑیوں کو اپنی صحت کی فکر نہیں‘—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو بریانی کھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ مئی کے اختتام پر شروع ہونے والا ہے تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی صحت کی فکر نہیں اور انتہائی اہم ایونٹ سے قبل جنک فوڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کپ کے فٹنس کیمپ میں وہاب اور عمر اکمل کو بلانے کا امکان

عام مشاہدہ رہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مختلف تقریبات میں بریانی سمیت دیگر پرتکلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنی فٹنس کے پہلو کو قطعی نظر انداز کردیتے ہیں، خصوصاً مٹن، بیف یا چکن کی مصالحےدار بریانی کھانا پسند کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں ورلڈ کپ میں شریک ہونی والی ٹیمیں اپنی فٹنس اور ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھتی ہیں اور پاکستانی ٹیم کی فٹنس دنیائے کرکٹ میں انتہائی کمزور سمجھی جاتی ہے۔

سابق باؤلر کا کہنا تھا کہ ’ہمارے کھلاڑیوں کی اب بھی بریانی سے تواضع کی جارہی ہے، قومی ٹیم بریانی کھا کر مدمقابل چیمپین ٹیم کو شکست نہیں دے سکتی‘۔

مزیدپڑھیں: عمر اکمل پی سی بی کے ورلڈ کپ پلان سے باہر

خیال رہے کہ وسیم اکرم کے علاوہ متعدد سابق کھلاڑی قومی ٹیم کی فٹنس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو حالیہ میچز میں آسٹریلیا کے مقابلے میں کمزور فیلڈنگ پر سخت تنقید کا سامنا رہا تھا۔

سابق باؤلر نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے باؤلر محمد عامر کو مستقبل کا کیپٹن دیکھتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: عمر اکمل کو آخری میچ سے قبل رات گئے باہر رہنے پر جرمانے کا سامنا

وسیم اکرم کے مذکورہ بیان کو قدرے تعجب سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ گزشتہ دو برس کے دوران محمد عامر کی کارکردگی مایوس کن رہی تاہم ان کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ 8 اپریل کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل نہیں تھے۔

وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ میں بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور موجودہفارم کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے البتہ عمر اکمل کی فٹنس اور ڈسپلن مسائل ان کی سلیکشن کی راہ میں حائل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں عبرت ناک شکست دے دی

دوسری جانب انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 18اپریل کو اسکواڈ کے اعلان کا امکان ہے تاہم اب اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر ایک ٹی20 پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی اور پھر ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

SALIK Apr 10, 2019 07:35pm
Kya khoob lekha hai Waseem Akram ko Waseem Akhtar lekh diyaa !!
FAZ Apr 11, 2019 02:41pm
Mojoda team kuch bhi kha lay, shaed hi world cup jetay

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024