• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چین میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک، آئی ایم ایف کی قیادت سے ملاقاتیں

شائع April 26, 2019
ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ دیگر حکام بھی موجود ہیں — فوٹو: محمد عمران
ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ دیگر حکام بھی موجود ہیں — فوٹو: محمد عمران

چین کے 4 روزہ دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق جاری فورم کے موقع پر ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لگارڈے سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

عالمی بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ورلڈ بینک کی سی ای او کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج: ’6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان‘

علاوہ ازیں وزیراعظم نے خطے میں غربت کے خاتمے، مالی انتظام، منصوبوں، ڈی اے ایس یو اور دیگر بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات اور کاروبار میں مدد کے حوالے سے عالمی بینک کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے عالمی بینک کی سی ای او کو حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے سماجی بہبود کے پروگرام 'احساس' سے بھی آگاہ کیا۔

عالمی بینک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور غیر ملکی فنڈ فراہم کرنے میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لگارڈے سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے عالمی معاشی بحران کا عندیہ دے دیا

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملاقات میں پاکستان کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پر بات چیت ہوئی جبکہ اس موقع پر اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مشن پیر کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر حتمی بات چیت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024