• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ پروفائل فوٹو جلد چوری کرنا ناممکن ہوجائے گا

شائع May 17, 2019
اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں موجود ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں موجود ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں جلد ایسا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو صارفین کو یقیناً پسند آئے گا کیونکہ اس سے ان کی پروفائل تصاویر کو کوئی بھی چوری کرکے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کرسکے گا۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس کی بدولت کوئی اور فرد اپنی ڈیوائس پر اپنے دوستوں کی پروفائل تصاویر کو محفوظ نہیں کرسکے گا۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاﺅنٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ میں پروفائل تصاویر کو سیو کرنے کی سہولت کو ختم کیا جارہا ہے اور یہ فیچر اس وقت تازہ ترین اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

تاہم اس فیچر میں گروپ آئیکونز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے مگر امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس طرح کا فیچر فیس بک میں بھی موجود ہے جسے 2017 میں فوٹو گارڈ کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر میں کوئی بھی شخص کسی صارف کی پروفائل فوٹو کو ڈاﺅن لوڈ یا شیئر نہیں کرسکتا۔

اس فیچر میں صارف کی پروفائل میں ایک نیلے رنگ کا بارڈراور تصویر کے گرد ایک ڈھال سی بن جاتی ہے جو اسے تحفظ کا عندیہ دیتی ہے۔

اس فیچر کو متعارف کراتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرنے سے گھبراتی ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ اسے کسی غلط مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

ممکنہ طور پر واٹس ایپ میں بھی اسی خیال کو ذہن میں رکھ کر اس نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024