• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

برینڈن مک کولم نے ورلڈکپ کے تمام میچوں کی پیشگوئی کردی

شائع June 2, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
— فوٹو بشکریہ برینڈن مک کولم فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ برینڈن مک کولم فیس بک پیج

اس وقت جب متعدد سابق کرکٹرز اور ماہرین آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کرنے میں مصروف ہیں، وہیں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے ایک قدم آکر لگ بھگ اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے نتیجے کی پیشگوئی کردی ہے۔

یعنی اگر برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کو درست مانا جائے تو پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی ممکنہ فاتح ٹیم کا نام جان سکتے ہیں۔

برینڈن مک کولم نے میزبان انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے واضح فیورٹ قرار دیا ہے، تاہم چوتھی ٹیم کا تعین ان کے بقول بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا اور اس کے لیے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔

اگرچہ ایونٹ میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا ہوا اور اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا مگر 37 سالہ سابق کیوی کپتان کا ماننا ہے کہ گرین شرٹس اس ٹورنامنٹ کے 9 گروپ میچوں میں سے 5 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان گروپ میچز میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا جبکہ اسے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔

برینڈن مک کولم کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے آخری نمبر پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہوں گی جو اس ایونٹ میں بس ایک، ایک میچ ہی جیت سکیں گی، یعنی بنگلہ دیش صرف سری لنکا کو شکست دے گی جبکہ سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ہرائے گی، باقی تمام میچز میں ان ٹیموں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق اس کے مقابلے میں انگلش ٹیم کو اپنے 9 گروپ میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل ہوگی اور بس آسٹریلیا ہی اسے ہرانے میں کامیاب ہوسکے گی، جبکہ بھارتی ٹیم صرف انگلینڈ سے شکست کھائے گی جبکہ باقی 8 میچز میں کامیابی حاصل کرے گی۔

آسٹریلین ٹیم 9 میں سے 6 میچز اپنے نام کرے گی اور اسے ویسٹ انڈیز،بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوگا۔

تبصرے (7) بند ہیں

Zia Jun 03, 2019 03:21am
Wrong predictions,like today Bangladesh beat South Africa
Tj Khan Jun 03, 2019 09:14am
aik prediction tow ghalat ho chuki hai, Ban Vs SA ki :0
عمران Jun 03, 2019 11:21am
ایک پیش گوئی تو غلط ثابت ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے ساوتھ افریقہ کو ہرا دیا۔
HonorBright Jun 03, 2019 11:51am
seems less of a prediction than a goodwill gestures toward giants of the cricketing world...
asif Jun 03, 2019 11:56am
In addition to being correct or incorrect, there is a mistake in his calculation. the calculations derive 46 wins in the round robin league of maximum 45 matches.
الیاس انصاری Jun 03, 2019 02:06pm
ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنلسٹ آسڑیلیا انگلینڈ نیوزی لینڈ بھارت
salman bhatti Jun 03, 2019 11:08pm
dosri prediction b ghlt ho gai pakistan beat englend

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024