• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

روٹ ورلڈ کپ 2019 میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

شائع June 3, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
جو روٹ نے پاکستان کے خلاف 107رنز کی اننگز اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی
جو روٹ نے پاکستان کے خلاف 107رنز کی اننگز اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف میچ میں سنچری بنا کر ورلڈ کپ 2019 کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ، بابر اعظم اور سرفراز حمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 8وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر اور معین خان کی لفظی جنگ شدید تر ہو گئی

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم ایک موقع پر 118رنز پر 4وکٹوں سے محروم وہ گئی تھی لیکن اس مرحلے پر جو روٹ اور جوز بٹلر ڈٹ گئے اور دونوں کھلاڑی 130رنز کی ساجھے داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ 2019 کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اس سے قبل متعدد کھلاڑیوں کو سنچری بنانے کا موقع ملا لیکن کوئی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔

وہ 10 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 107 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کی وکٹ بنے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024