• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

شائع June 6, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
کیریبیئن ٹیم 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 273 رنز بناسکی — فوٹو: رائٹرز
کیریبیئن ٹیم 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 273 رنز بناسکی — فوٹو: رائٹرز

برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 289 رنز کا تعاقب کرتے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ اور ہولڈر کی نصف سنچری بھی کیریبیئن ٹیم کے کام نہ آسکی، ٹیم نے 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے مچلز اسٹارک نے 5 جبکہ کمنز نے 2 اور زمپا نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ نے 68 رنز، ہولڈر نے 51 اور پوران نے 40 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تاہم کوئی بھی ویسٹ انڈیز کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکا۔

آسٹریلیا کے کاؤنٹر نائیل 92 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل کیریبئن باؤلرز نے میچ کے ابتدا ہی سے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو دباؤ میں لیے رکھا تھا۔

دونوں ٹمیوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی — فائل فوٹو/ اے ایف پی
دونوں ٹمیوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی — فائل فوٹو/ اے ایف پی

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن میں صرف 38 کے اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، جن میں کپتان ایرون فنچ 6 رنز، عثمان خواجہ 36 رنز اور ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکس ویل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

79رنز پر آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گری جس کے بعد اسٹیوون اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کا اسکور ایک 147 تک پہنچایا بعد ازاں کیری 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلوی ٹیم کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا رہا — فوٹو: اے پی
آسٹریلوی ٹیم کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا رہا — فوٹو: اے پی

ان کے آؤٹ ہونے لے بعد اسمتھ اور کولٹر نائل نے ٹیم کے اسکور میں اچھے اضافے کے لیے بھرپور کوششوں کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈیز کے باؤلر نے اسمتھ کا شکار کیا وہ 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد بریتھ وائٹ نے 3 آسٹریلوی کھلاڑیوں کومنس، کاؤلٹر نیلی اور اسٹارک کی وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 288 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔

ٹیم کی جانب سے کاؤنٹر نائیل نے سب سے زیادہ 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، میچ ناٹنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوا۔

ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو میچ کے ابتدائی اوورز میں سود مند ثابت ہوا۔

ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ویسٹ انڈیز نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور وہ اس میں کامیاب رہی جس کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

جس کے بعد دونوں ٹمیوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ویب سائٹ کے مطابق او ڈی آئی رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔

دونوں ٹمیوں کے درمیان ہونے والے گذشتہ میچز کی بات کی جائے تو دونوں ٹمیوں کے درمیان ہونے والے آخری 5 میچز میں سے 4 میں آسٹریلیا جبکہ ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔

ٹیمیں:

آسٹریلیا: کپتان ایرون فینچ، جیسن بیہرینڈوف، ایلکس کارے، نیتھن کولٹر نائیلی، پیٹ کومینس، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، ساؤن مارش، گلین رچرڈ سن، سٹیوین سمتھ، میچل اسٹارک، مارکس اسٹونس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم ذمپا

ویست انڈیز: کپتان جیسن ہولڈر، فیبین ایلن، کارلوس براتھ وائٹ، ڈرین براوو، شیلڈرن کاٹریل، شانون گیبریل، کرس گیل، شیمرون ہیٹمیئر، شائی ہوپ، ایون لوئس، ایشلے نرس، نیکولاس پورن، کیمر روچ، انڈرے روسل، اوشانے تھامس

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024