• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان، نیوزی لینڈ سے ٹکرائیں گی

شائع June 8, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں انگلیڈ کو شکست دے چکی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں انگلیڈ کو شکست دے چکی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ 2019 کے سلسلے میں آج (بروز ہفتہ) 2 میچز ہوں گے۔

ایونٹ میں آج بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ جبکہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے مد مقابل آئے گی۔

آج کا پہلا جبکہ ایونٹ کا 12واں میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹمیوں کی ایک دوسرے کے خلاف کارکردگی کی بات کی جائے تو ان کے درمیان ہونے والے گذشتہ 5 میچز میں سے 3 میں انگلینڈ جبکہ 2 میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی، جس میں ایک ورلڈ کپ 2015 کا میچ بھی شامل ہے۔

آج کے دوسرے اور ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹمیں ٹکرائیں گی، یہ میچ ٹاؤنٹون میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹمیوں کے درمیان صرف ایک میچ ورلڈ کپ 2015 کے موقع پر کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ نے اب دو میچز کھیلے ہیں جن میں کامیابی حاصل کرکے وہ ایونٹ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، انگلینڈ اور بنگلہ دیش نے بھی 2،2 میچ کھیلے ہیں لیکن دونوں ٹیمیوں کو صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل ہوسکی جس کے نتیجے میں ان کے پاس 2،2 پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں لیکن اسے کسی میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی اور اس کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں۔

گذشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیمیوں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024