• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

پاکستانی شائقین اسمتھ پر جملے نہ کسیں، سرفراز کی درخواست

شائع June 12, 2019 اپ ڈیٹ June 14, 2019
پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آمنے سامنے ہو گی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آمنے سامنے ہو گی— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سابق کپتان اسٹیون اسمتھ پر جملے نہ کسیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں ایشیائی ملک کے تماشائیوں نے باؤنڈری پر کھڑے ہونے والے اسمتھ پر جملے کسے اور انہیں ’چیٹر چیٹر‘ کہہ کر پکارا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین آل راؤنڈر اسٹوئنس پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شائقین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جملے کسنے سے منع کیا تھا۔

اسی حوالے سے جب پاکستانی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی شائقین ایسا نہیں کریں گے، پاکستانی عوام کرکٹ اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلین کرکٹر کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس پر اس وقت کے آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے غلطی کا اتعراف کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی نے ورلڈ کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی نئی مثال قائم کردی

اس پر کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی جبکہ بین کرافٹ پر 9ماہ کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔

اسمتھ اور وارنر کو ممکنہ طور پر شائقین کی تنقید سے بچانے کے لیے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے بھی ان کی حمایت کی تھی اور اپنے ملک کے شائقین سے درخواست کی تھی کہ سابق آسٹریلین کپتان اور اوپننگ بلے باز پر جملے نہ کسیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024