• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر افسوس کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

شائع June 13, 2019
تصویر وائرل ہونے کے بعد اس پر کئی میمز سامنے آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
تصویر وائرل ہونے کے بعد اس پر کئی میمز سامنے آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ورلڈکپ 2019 کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 307 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 266 رنز پر آؤٹ ہوئی، قومی ٹیم کی اس شکست پر پورے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔

لیکن اس موقع پر میچ کے دوران لی گئی ایک تصویر جنگل میں لگی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بلے باز پھر ناکام، پاکستان کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست

یہ تصویر برطانیہ کے علاقے ٹاؤنٹن کے میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے اسی میچ سے لی گئی تھی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک مداح ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر اپنے افسوس کا اظہار کررہا ہے۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر صارفین نے طرح طرح کی میمز بنا کر شیئر کیا۔

یہاں تک کہ ایک صارف نے انہیں مین آف دی میچ قرار دے دیا۔

ان کے مطابق یہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز کا مستقل چہرہ ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب کوئی کہتا ہے 1992 میں بھی یہی ہوا تھا تو ان کا یہی انداز ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا 'جب کوئی یہ کہے کہ اگلا میچ دیکھیں گے'۔

ان کے مطابق 'جب بڑے 10 روپے عیدی دیتے ہیں'۔

سوشل میڈیا صارفین میں یہ جاننے کا تجسس بھی سامنے آیا کہ آخر یہ تصویر ہے کس کی؟

یہ تصویر لندن سے تعلق رکھنے والے محمد اختر کی ہے جو اپنے دوستوں کے ہمراہ یہ میچ دیکھنے آئے تھے۔

محمد اختر نے آئی سی سی کو دیے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی میمز کے حوالے سے بتایا کہ وہ 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی کے ہاتھوں نہایت آسان کیچ چھوٹنے پر وہ حیران اور افسردہ ہوئے، تاہم انہوں نے آصف علی کو کچھ نہیں کہا کیوں کہ وہ حال ہی میں ایک سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے موت کے بعد آصف علی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے کیسے تیار ہوئے؟

محمد اختر نے میچ کے دوران محمد عامر کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بھی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے تو اس پر انہوں نے پرجوش انداز میں بتایا کہ وہ اور ان کے دوست پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

ali raza Jun 13, 2019 06:22pm
his name is syed sarim,from karachi,NEDIAN
asad Jun 14, 2019 03:14pm
True patriotic a mohajir for Karachi syed sarim

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024