• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

شائقین کرکٹ کو دھچکا، پاک-بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

شائع June 14, 2019
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر: پاکستان اور بھارت کے شائقین کو بڑا دھچکا لگا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ورلڈکپ میں 16 جون کو ہونےوالا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور کچھ مقامات پر ٹکٹ بلیک میں چار گنا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاہم شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: 'بھارت کے خلاف میچ دباؤ کا حامل ہے، ہر حال میں جیتنا ہو گا'

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔

ایونٹ میں بھارت اب تک جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر واحد فتح حاصل کی اور دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ پہلے ہی بارش کی نذر ہو چکا ہے۔

اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو یہ پہلا میچ ہو گا جب پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست نہیں ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 6 مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں اور ان تمام مقابلوں میں فتح نے بھارتی ٹیم کے قدم چومے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024