• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

پاک-بھارت ورلڈ کپ کا بڑا میچ: پاکستانی کھلاڑیوں کے پیغامات

شائع June 15, 2019 اپ ڈیٹ June 16, 2019
مداحوں کا پاک-بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ہے—کرکٹ ورلڈ کپ2019 ٹویٹر
مداحوں کا پاک-بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ہے—کرکٹ ورلڈ کپ2019 ٹویٹر
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا—فوٹو:اے پی
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا—فوٹو:اے پی

ورلڈ کپ 2019 کا سب بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل (16 جون) کو ہونے جارہا ہے جس پر دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے شائقین کی نظریں ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کچھ کر دکھانے کا یقین ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹویٹر میں جاری کھلاڑیوں کے ویڈیو پیغام میں تمام کھلاڑی اس بات پر یکسو ہیں کہ وہ دباؤ کا شکار ہوئے بغیر میچ کھیلیں گے اور جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کے خلاف بالکل بہت اہم میچ ہے، ہماری کوشش ہوگی ہے کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں جس کے لیے ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے اور مجھے امید ہے کہ ٹیم کل بھار ت کے خلاف اچھا کھیلے گی’۔

پاکستانی قوم اور مداحوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے پاکستانی مداح اور ہماری قوم نے ہمیشہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کیا ہے اور کل بھی آپ سپورٹ کیجیے گا اور ہم لوگ پوری کوشش کریں گے کل کے میچ میں اچھا کھیلیں اور اس میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے’۔

ٹیم کے سینیئر کھلاڑی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ہم سب لوگ تیار ہیں اور ان شااللہ ہم جیتیں گے’۔

آسٹریلیا کے خلاف دھواں دار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے پراعتماد انداز میں کہا کہ ‘میری فارم اچھی جارہی ہے جس کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا اور جس کی وجہ سے کامیابی مل رہی ہے اسی کو جاری رکھوں گا اور میری ٹیم کے لیے اچھے سے اچھا کروں گا’۔

اوپنر فخر زمان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کے لیے رنز کرسکوں جس کے لیے محنت جاری ہے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے کھلاڑیوں کے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے پرجوش ہیں تاہم گزشتہ میچ میں ناکامی کے باعث تھوڑے مایوس ہوئے تھے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ‘کل بارش بھی ہے کیا ہوگا کوئی نہیں جانتا، لیکن ہم کھیلنا چاہتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اچھے سے اچھا پرفارم کریں’۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ‘میرے لیے یہ صرف ایک میچ ہے، جب بھی بھارت کے خلاف کھیلتے ہیں تو یہ بڑا موقع ہوتا ہے اور دباؤ لینے کی کوشش نہیں کررہا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جو بنیادی چیزیں ہیں اسی کی پریکٹس کررہا ہوں اور میچ کے لیے پرامید ہوں’۔

اوپنر امام الحق نے بھارت سے جیتنے کا یقین لیے کہا کہ کوشش یہی کر رہے ہیں کہ دباؤ میں نہ کھیلیں، جو ہمیں آتا ہے وہ بلاخوف کرکے دکھائیں۔

امام الحق نے کہا کہ اس ٹیم میں وہ یقین ہے کہ ہم کرسکتے ہیں اور ان شااللہ ہم اس کو ثابت کریں گے۔

قومی ٹیم کے باؤلر حسن علی نے پاک- بھارت ٹاکرا کو دنیا کا بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘بالکل کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میچ ہونے جارہا ہے جس کے لیے بہت پرجوش ہیں، ان شااللہ ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے’۔

قومی ٹیم کے مستند بلے باز بابراعظم بھی بھارت کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع سے ہی جذباتی ہوتا ہے کیونکہ پوری دنیا اس میچ کو دیکھتی ہے، دباؤ کچھ نہیں ہے بس اپنے آپ پر یقین اور ٹیم پر اعتماد ہے اور امید ہے سب اچھا ہوگا’۔

محمد عامر کہتے ہیں یہ میچ ہمارے لیے صرف اس لیے اہم نہیں کہ روایتی حریف کے خلاف کھیل رہے ہیں بلکہ ایونٹ میں پوائنٹس کے لحاظ سے بھی یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے پھر بھارت اور پاکستان کا دباؤ بھی ہے’۔

گزشتہ میچ میں کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے باؤلر نے کہا کہ ‘ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں کیونکہ ہم نے فوکس کیا ہوا ہے کہ ہر گیم جیتنا ہے اور یہ پوائنٹس کے لیے بھی ہے’۔

محمد عامر نے کہا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم نے مثبت رویے سے جائیں اور فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ تینوں فارمیٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائی تو پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے سکتی ہے’۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024