• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ کا نیا بدترین ریکارڈ حسن علی کے نام

شائع June 17, 2019
حسن علی نے بھارت کے خلاف میچ میں ایک وکٹ کے عوض 84رنز دیے — فوٹو: رائٹرز
حسن علی نے بھارت کے خلاف میچ میں ایک وکٹ کے عوض 84رنز دیے — فوٹو: رائٹرز

ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے خلاف میچ میں حسن علی نے پاکستان کی جانب سے عالمی کپ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں حسن علی بھارتی بلے بازوں کا مرکزی ہدف رہے اور تمام ہی بلے بازوں نے ان کے خلاف دل کھول کر رنز بٹورے۔

حسن نے میچ میں اپنے کوٹے کے 10 اوورز بھی مکمل نہ کیے اور 9 اوورز میں سب سے زیادہ 84 رنز دیے جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔

حسن علی کی ناقص فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں کرائے گئے 33 اوورز میں 256 رنز دے چکے ہیں اور صرف 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

اب تک اس ورلڈکپ میں کسی بھی باؤلر نے اتنے زیادہ رنز نہیں دیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024