• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نجم سیٹھی ٹیم کو سپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی پر برہم

شائع June 20, 2019 اپ ڈیٹ June 23, 2019
سابق چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا— فائل فوٹو: اے ایف پی
سابق چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو سپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بورڈ ٹیم کو اس طرح سپورٹ نہیں کر رہا جس طرح اسے کرنا چاہیے۔

انہوں نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے ہر شخص مایوس ہے لیکن اس پر فوری طور پر تبدیلیاں نہیں کرنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی قومی ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کو اس طرح سپورٹ نہیں کر رہا جس طرح اسے کرنا چاہیے، کپتان سرفراز احمد، کوچ مکی آرتھر اور کم از کم مزید دو کھلاڑیوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے تحفظات ہیں اور ٹیم کو متحد رکھنا بورڈ کی بھی ذمے داری ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹیم کو ٹوئٹ کے ذریعے دی گئیں ہدایات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ نے چاہے کتنی ہی کرکٹ کیوں نہ کھیلی ہو، وزیر اعظم کو ایک عوامی فورم پر کپتان سے یہ بات نہیں کہنی چاہیے، اگر انہیں کوئی پیغام بھجوانا تھا تو انہیں چاہیے تھا کہ وہ کسی اور ذریعے سے یہ پیغام پہنچوا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سرفراز غیرضروری دباؤ میں آ گئے اور وزیر اعظم کی بات نہ ماننے پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل شکستوں اور ناقص کارکردگی کے سبب قومی ٹیم کا ایونٹ سے اخراج تقریباً یقینی ہے اور ایونٹ میں بقیہ چاروں میچ جیتنے کی صورت میں بھی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024