• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کا راز کیا تھا؟

شائع June 26, 2019
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے اسپیل میں صرف 11رنز کے عوض تین وکٹیں لیں— فوٹو: اے پی
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے اسپیل میں صرف 11رنز کے عوض تین وکٹیں لیں— فوٹو: اے پی

نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور ان کی اس شاندار کارکردگی کا رزا کھل گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اپنی باؤلنگ میں مستقل مسائل کا سامنا تھا اور تمام ہی میچوں میں وہ بہت زیادہ رنز دے رہے تھے۔

تاہم کیویز کے خلاف انہوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل کے دوران 7 اوورز میں تین میڈن کرائے اور صرف 11رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی فارم میں یکدم واپسی اور عمدہ باؤلنگ کا راز کھل کر سامنے آ گیا اور اس شاندار باؤلنگ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل وسیم اکرم نے صبح شاہین شاہ آفریدی کو مفید مشورے دیے جو ان کی باؤلنگ میں واضح نکھار لے کر آئے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی لینتھ پر توجہ دیں اور زیادہ فل لینتھ کے ساتھ گیند کریں، اس سطح پر ذرا سی بہتری واضح تبدیلی کا سبب بنتی ہے۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں نے شاہین سے کہا کہ وہ لینتھ تبدیل کرے کیونکہ وہ بہت زیادہ شارٹ گیند کر رہے تھے، میں نے کہا کہ وہ بلے بازوں پر اٹیک کریں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے میچ میں میرے مشورے پر عمل کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10اوورز کے اسپیل میں 28رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 83رنز پر 5وکٹوں سے محروم ہو گئی تھی لیکن گرینڈ ہوم اور جیمز نیشام نے 132رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا اور کیویز نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 238رنز کا ہدف دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024