• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

کرس گیل نے ورلڈ کپ کے دوران ہی یوٹرن لے لیا

شائع June 26, 2019 اپ ڈیٹ June 28, 2019
کرس گیل نے رواں سال فروری میں ورلڈ کپ کو اپنا آخری ایونٹ قرار دیا تھا— فوٹو: رائٹرز
کرس گیل نے رواں سال فروری میں ورلڈ کپ کو اپنا آخری ایونٹ قرار دیا تھا— فوٹو: رائٹرز

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے یوٹرن لیتے ہوئے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

رواں سال فروری میں کرس گیل نے اعلان کیا تھا کہ 2019 کا عالمی کپ ان کے کیریئر کا آخری ایونٹ ہو گا اور اس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

تاہم اب انہوں نے رواں سال بھارت کے خلاف ستمبر میں شیڈول دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

بھارت کے خلاف میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے گیل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی ویسٹ انڈین ٹیم کا سفر ختم نہیں ہوا اور ہمارے اب بھی چند میچز باقی ہیں جن کے ذریعے ہم ایونٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میں بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں اور یقیناً بھارتی ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز ضرور کھیلوں گا۔

ابتدائی طور پر یرس کانفرنس کے دوران صحافی سمجھے کہ کرس گیل مذاق کر رہے ہیں لیکن بعد میں ویسٹ انڈین ٹیم منیجر نے تصدیق کی کہ گیل واقعی میں ورلڈ کپ کے بعد بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

کرس گیل اب تک 103 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ٹرپل سنچریوں سمیت 7ہزار 109رنز اسکور کر چکے ہیں۔

1999 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کرنے والے جارح مزاج اوپنر ون ڈے میچوں میں 23سنچریوں کی مدد سے 9ہزار 727رنز اسکور کر چکے ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم جمعرات کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے مدمقابل ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024