• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

روہت شرما نے غلطی سے بھارتی شائقین کے زخموں پر نمک پاشی کردی

شائع June 27, 2019
روہت شرما نے 2013 چیمپیئنز ٹرافی کی جگہ 2017 کی مبارکابد دے دی— فائل فوٹو: رائٹرز
روہت شرما نے 2013 چیمپیئنز ٹرافی کی جگہ 2017 کی مبارکابد دے دی— فائل فوٹو: رائٹرز

لندن: بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

روہت شرما نے 2013 کی چمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے 2013 کی جگہ 2017 لکھ دیا جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور بعدازاں انہیں وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑی۔

بھاری اوپننگ بلے باز نے نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شئیر کی لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 لکھ دیا لیکن ان کی یہ غلطی بھارتی شائقین کو طیش دلا گئی اور اس ٹوئٹ نے بھارتی شائقین کے ان زخموں تازہ کردیا جو انہیں 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد لگے تھے۔

چیمپیئنز ٹرافی 2013 کی فاتح بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کھاگئی تھی اور ٹائٹل پاکستان کے نام رہا تھا۔

ان کی اس غلطی کی 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن سریش رائنا نے بھی نشاندہی کی اور لکھا کہ بھائی یقیناً ہم ان یادوں پر زندگی بھر خوش ہوں گے لیکن 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی کی۔

روہت شرما کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ردعمل میں کافی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں اور اکثر نے اپنے اسٹار بلے باز پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ "ہیش ٹیگ تو صحیح لگا لیتا بیٹا، کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہا ہے"۔

ایک صارف نے روہت شرما کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا، ہم 2013 میں جیتے ہیں 2017 میں نہیں"۔

ابھینو دیال نامی ٹوئٹر صارف نے ماضی کی یاد نہ دلانے کو کہا اور ٹوئٹ کیا کہ "بھائی ہار گئے تھے وہ والا میچ، 2013 ہوگا، وہ یاد مت دلا۔

ایک نے لکھا کہ 'بھائی 2013 کی چیمپئنز ٹرافی تھی، اسے ٹھیک کرو اس سے پہلے لوگ اس ٹوئٹ کی میمز بنانا شروع کردیں۔'

بھارتی اوپنر روہت شرما کے ٹوئٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے ساحل نامی صارف نے لکھا کہ شاستری جی کے ساتھ بیٹھا ہے نا، بول بول۔

بعض صارفین نے 2017 چیمپئنز ٹرافی کے ہیش ٹیگ کو ٹھیک کرتے ہوئے کہا کہ '2013 چیمپئنز ٹرافی' بھائی لکھ کر کمنٹ کیا جبکہ کچھ نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024