• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں مکھیوں کا حملہ

شائع June 28, 2019 اپ ڈیٹ June 30, 2019
میچ میں شہد کی مکھیوں کے حملے کے وقت کے مناظر— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
میچ میں شہد کی مکھیوں کے حملے کے وقت کے مناظر— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب میچ کے دوران مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور سری لنکا کی ٹیم میچ میں مشکلات سے دوچار رہی۔

سری لنکن اننگز کے اختتامی لمحات میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال ہو گئی جب مکھیوں کے غول نے میدان میں دھاوا بول دیا۔

مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے کھلاڑی اور امپائرز میدان میں لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے کھلاڑی اور امپائرز میدان میں لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز

اس موقع پر میدان میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور امپائرز خود کو بچانے کے لیے زمین پر لیٹ گئے اور اس صورتحال پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

میچ کے 48ویں اوور میں پیش آنے والے اس واقعے کے سبب کھیل کچھ لمحوں کے لیے روک دیا گیا تاہم مکھیوں کے جاتے ہی کھیل کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 203رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Jun 29, 2019 07:31am
had flies gone to the crowd how would it have fared?

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024