• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

شائع July 1, 2019
انگلینڈ کی 3جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تقریباً تمام ہو جائے گا— فوٹو: رائٹرز
انگلینڈ کی 3جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تقریباً تمام ہو جائے گا— فوٹو: رائٹرز

بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کی فتح کے ساتھ ہی جہاں میزبان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں وہیں پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل عالمی کپ میں 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے اگلے دونوں میچز لازمی جیتنے تھے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر روشن کرلیں اور اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کر کے میزبان ٹیم فائنل فور میں شامل ہو جائے گی۔

انگلینڈ کی اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مزید دشوار ہوگیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا خواب چکنا چور ہو جائے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 3 جولائی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ میں انگلش ٹیم کی کامیابی پاکستان پر ورلڈکپ کے دروازے تقریباً بند کر دے گی۔

اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی انگلش ٹیم کے پوائنٹس 12 ہو جائیں گے اور وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی تاہم ایسی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہی رہ جائے گی۔

اگر انگلش ٹیم ہارتی ہے تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو مات دے کر باآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی البتہ دوسری صورت میں معاملہ گمبھیر ہو جائے گا۔

انگلش ٹیم کی فتح کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی جنگ شروع ہو جائے گی جس میں رن ریٹ بہتر ہونے کی بدولت نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بدترین شکست پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے اور انگلینڈ کی فتح کی صورت میں اسے بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی بڑے مارجن سے فتح سمیٹنی ہوگی۔

اگر انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 100 رنز سے زائد سے مارجن سے شکست دیتی ہے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو 200 رنز سے مات دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی ورنہ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے باوجود خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024