• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

اگر ورلڈ کپ سیمی فائنل بھی بارش کی نذر ہو گیا تو پھر کیا ہو گا؟

شائع July 8, 2019
میچ والے دن بارش ہوئی تو متبادل دن پر بقیہ میچ کھیلا جائے گا— فوٹو: اے ایف پی
میچ والے دن بارش ہوئی تو متبادل دن پر بقیہ میچ کھیلا جائے گا— فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

شائقین کرکٹ کو مانچسٹر میں شیڈول ورلڈ کپ سیمی فائنل کا شدت سے انتظار ہے لیکن عالمی کپ کے اس اہم میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 4 میچ بارش کے سبب متاثر ہوئے اور موسم کی پیشگوئی کو دیکھتے ہوئے اب سیمی فائنل میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا راؤنڈ میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ راؤنڈ میچز کے برعکس سیمی فائنل اور فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں متبادل دن رکھا گیا ہے۔

اگر بارش کے سبب میچ کل نہیں کھیلا جاتا تو 10 جولائی کو ریزرو ڈے پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا تاہم اگر متبادل دن پر بھی میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا تو راؤنڈ میچز میں زیادہ پوائنٹس کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

اگر سیمی فائنل اور فائنل میچز ٹائی ہوئے تو میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Saif Ullah Jul 09, 2019 08:57pm
تو کیا کل میچ یہیں سے شروع ہو گا یا دوبارہ نیا میچ ہو گا؟
چیکو بیکو Jul 09, 2019 10:15pm
آئی سی سی کو چاہئے کہ اگلی مرتبہ ورلڈ کپ کے میچیز بجائے انگلستان کے پاکستان میں منعقد کروائے جہاں ہر روز بارش نہی ہوتی سوائے مون سون سیزن کے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024