• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

کیا آپ جانتے ہیں کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کتنے میچز ریزرو ڈے پر کھیلے گئے؟

شائع July 10, 2019 اپ ڈیٹ July 12, 2019
چار گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے سبب کھیل کو ملتوی کردیا گیا اور بقیہ میچ آج کھیلا جائے گا— فوٹو: اے ایف پی
چار گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے سبب کھیل کو ملتوی کردیا گیا اور بقیہ میچ آج کھیلا جائے گا— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا سیمی فائنل میچ بارش کی مداخلت کے سبب متبادل دن تک ملتوی کردیا گیا ہے اور بقیہ میچ آج کھیلا جائے گا۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں کہ کرکٹ کے کسی عالمی ایونٹ کے دوران کسی میچ کو متبادل دن پر منتقل کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی چند مواقعوں پر بارش کے سبب میچ کو اگلے دن مکمل کیا گیا۔

کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں بارش کی صورت میں میچز مکمل کرنے کے لیے متبادل دن رکھے جاتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور پہلی مرتبہ اس قانون کا استعمال 1987 کے عالمی کپ میں کیا گیا تھا۔

12 اکتوبر 1987 کو راولپنڈی میں شیڈول میچ بارش کی وجہ سے نہ کھیلا جا سکا تھا جس کے سبب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ اسی مقام پر 13 اکتوبر کو ہوا جس میں پاکستان نے 18 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید پڑھیں: ابتدائی میچز میں شکست کے ذمہ دار چیف سلیکٹر نہیں، امام الحق

1999 کے ورلڈکپ میں سپر سکس راؤنڈ کا میچ بھی متبادل دن تک پہنچا اور 6 جون کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث روکا گیا البتہ متبادل دن پر بھی مسلسل بارش کی وجہ سے میچ ممکن نہ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

2002 کی کی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی بارش نے مداخلت کی اور سری لنکا اور بھارت کے درمیان اس میچ کو متبادل دن پر منتقل کردیا گیا تھا۔

لیکن 29 ستمبر 2002 کو میچ منسوخ ہونے کے بعد اگلے دن پھر بارش کے سبب میچ ممکن نہیں ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر چیمپیئن قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024