• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

کرکٹر حسن علی کی شادی کے چند خاص لمحات

شائع August 21, 2019
دونوں کی شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں کی شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی گزشتہ روز بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے شادی کے بندھن میں بند گئے اور ان کی شادی کی تقریب بھی نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔

ان دونوں نے دبئی میں شادی کی، جبکہ شادی سے قبل حسن علی کی مہندی کی تقریب بھی وہی منعقد ہوئی۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر حسن علی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر حسن علی نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جبکہ اب ان کی شادی کی بھی بہت سے خاص تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

نئے جوڑے نے شادی سے قبل ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا، جو مداحوں کو بے حد پسند آیا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا شادی سے قبل دبئی میں فوٹو شوٹ

حسین علی کی شادی کی تقریب میں صرف 30 مہمان مدعو نے جن میں قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے، اتنے کم مہمانوں کے باوجود بھی ان کی شادی کی تقریب نہایت شاندار نظر آئی۔

دلہن نے سرخ رنگ کا روایتی عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ حسن علی سیاہ شیروانی میں نظر آئے

دلہن نے نہایت خوبصورت زیور بھی پہنا

ان دونوں کے میک اپ آرٹسٹ نے چند رومانوی لمحات بھی کیمرے میں قید کیے

ایک موقع پر شادی کی تھکاوٹ حسن علی کے چہرے پر نظر آئی

ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی ایونٹ کا حصہ بنے

نکاح کے وقت دلہا اور دلہن سب کی توجہ کا مرکز تھے

دونوں نے اسٹیج پر بھی فوٹو شوٹ کروایا

جبکہ باقی مہمانوں کے ہمراہ ڈانس بھی کیا

خیال رہے کہ حسن علی کی منگیتر بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں۔

سامعہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں کی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی اور ان دونوں میں ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025