• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نئی نوکری مل گئی

شائع September 20, 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی نوکری مل گئی۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اوسط درجے کی کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کے عہدوں میں بھی توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اس کے نتیجے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی اپنے عہدوں سے محروم ہو گئے تھے۔

پاکستان کی ٹیم کی کوچنگ کے بعد مکی آرتھر کو انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ملنے کی امید تھی لیکن آسٹریلیا اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کے ناکام تجربات کے بعد انگلش بورڈ نے انہیں عہدہ سونپنے کا ارادہ بدل لیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد مکی آرتھر فارغ اور نئی نوکری کی تلاش میں تھے اور اب ڈیڑھ ماہ کی فراغت کے بعد انہیں نئی نوکری مل گئی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی20 کی ٹیم سینٹرل اسٹیج کی کوچنگ کریں گے اور انہوں نے وہاں پہنچتے ہی اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیوی کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے اور میں دفاعی چیمپیئن سینٹرل اسٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لیے تیار کروں گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی20 ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024