• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

امریکی صدر کے پیچھے موجود یہ خاتون وائرل کیوں ہوئی؟

شائع October 17, 2019
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں کسی کے لیے بھی وائرل ہوجانا بہت آسان ہے، اس کے لیے بس امریکی صدر کے پیچھے بس کھڑے یا بیٹھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایسا ہی کچھ گزشتہ سال ایک نوجوان کے ساتھ ہوا جو انٹرنیٹ پر پلیڈ شرٹ گائے کے نام سے مشہور ہوا اور اب ایسا اطالوی صدر سرگیو میٹاریلا کی مترجم کے ساتھ ہوا ہے۔

گزشتہ روز اٹلی کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی باتوں پر اس مترجم یا ٹرانسلیٹر کے تاثرات انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے کیونکہ وہ پل پل بدل رہے تھے جس کی وجہ ممکنہ طور پر امریکی صدر کے جملے ہی ہوسکتے ہیں۔

جیسے جیسے ملاقات آگے بڑھی وہ خاتون زیادہ دنگ ہوئیں کیونکہ ایک لمحے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے کے حوالے سے ریت کا تذکرہ کچھ ایسے اندازہ سے کیا کہ ٹرانسلیٹر کا ردعمل دیکھنے کے لائق تھا۔

امریکی صدر سے شام میں روس کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ پر سوال کیا گیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا 'شام کو شاید روس سے کچھ مدد مل سکتی ہے جو ٹحیک ہے، وہ وہاں بہت زیادہ ریت حاصل کرسکتے ہیں، تو وہاں بہت زیادہ ریت ہے جس سے وہ کھیل سکتے ہیں، انہیں اپنی جنگیں لڑنے دیں'۔

خاتون کو اس وقت بھی جھٹکا لگا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اٹلی قدیم روم کے زمانے سے اتحادی ہیں۔

ایک موقع پر خاتون نے اپنا سر بے یقینی کی کیفیت میں ایک جانب کردیا اور کسی کی جانب دیکھ کر بھنوﺅں کو اوپر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024