• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'بھارتی آرمی چیف سیاسی آقاؤں کی خوشنودی کیلئےعلاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں'

شائع October 26, 2019
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت — فائل فوٹو / دی ہندو
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت — فائل فوٹو / دی ہندو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بِپن راوت سیاسی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'جنرل بپن مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنگ کو ہوا دے رہے ہیں اور سیاسی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارتی آرمی چیف کا واحد کارنامہ جعلی سرجیکل اسٹرائیک ہے جس سے انہوں نے اپنی فوج کو روگ (سرکش) فورس میں تبدیل کردیا ہے اور اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بنے۔'

میجر جنرل آصف غفور کا اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات معصوم لوگوں کے خون سے تر ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کو ہونے والے نقصانات اور نام نہاد تکنیکی خرابی کے باعث ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثات کا مقصد ان کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بننا ہے، لیکن یہ سب پیشہ وارانہ فوجی اخلاقیات کی قیمت پر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی سفرا، میڈیا نمائندگان کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

واضح رہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران دی تھی۔

یہ مجوزہ فوجی عہدہ رکھنے والا بھارتی آرمی، فضائیہ اور نیوزی کا مشترکہ سربراہ ہوگا۔

یاد رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے یہ بیان ان کے بھارتی آرمی کو آزاد جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کا مقام شیئر کرنے کے چیلنج کے چار روز بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو کل ان مقامات پر لے جائیں گے اور دنیا کو دکھائیں گے کہ زمینی حقائق کیا ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: کیمپوں کو تباہ کرنے کا بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ مایوس کن ہے، ترجمان پاک فوج

اگلے ہی روز پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو بے نقاب کرنے اور حقائق سے آگاہی کے لیے غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز اور میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جورا سیکٹر کا دورہ کروایا اور اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

تاہم پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہووالیا ان سفرا کے ساتھ ایل او سی نہیں آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024