• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سنگلز ڈے پر علی بابا آن لائن شاپنگ کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب

شائع November 11, 2019
68 سیکنڈ میں ایک ارب ڈالرز کی اشیا فروخت ہوئیں — اے پی فوٹو
68 سیکنڈ میں ایک ارب ڈالرز کی اشیا فروخت ہوئیں — اے پی فوٹو

چینی کمپنی علی بابا نے سنگلز ڈے کے موقع پر آن لائن شاپنگ کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 30.8 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کی تھیں، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگ میل 17 گھنٹوں یا چین کے وقت کے مطابق شام 5 بجے عبور کرلیا۔

درحقیقت آخری اطلاعات تک یہ کمپنی 35.8 ارب ڈالرز (55 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مصنوعات فروخت کرچکی ہے.

خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔

یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑے آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔

مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروباری موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیائ سستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا جبکہ شاپنگ فیسٹیول کا آغاز معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے شنگھائی میں کنسرٹ کے ساتھ کیا۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

درحقیقت سنگلز ڈے پر چین میں آن لائن شاپنگ کے اعدادوشمار نے یورپ و امریکا میں بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے کے اعدادوشمار کو دھندلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سنگلز ڈے کی طرز پر امریکا، یورپ و دنیا کے دیگر خطوں میں نومبر کے مہینے میں ہی بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔

گزشتہ شب جب سنگلز ڈے ڈیلز کا آغاز ہوا تو اولین 68 سیکنڈ میں چینی صارفین نے ایک ارب ڈالرز کی خریداری کی، پہلے گھنٹے میں انہوں نے 14.3 ارب ڈالرز خرچ کیے۔

چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق توقع ہے کہ اس ہفتے وہ 2.8 ارب پیکجز کو مختلف منازل تک پہنچائے گا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

یہ علی بابا کا اپنے بانی اور چیئرمین جیک ما کے بغیر پہلا شاپنگ فیسٹیول ہے جنہوں نے رواں سال ستمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024