• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عُمان میں طوفانی بارش سے 6 جنوبی ایشیائی مزدور ہلاک

شائع November 12, 2019 اپ ڈیٹ November 13, 2019
مزدور بارش کے پانی میں پھنس گئے تھے جبکہ پانی کے ساتھ مٹی بھی پائپوں کے ذریعے زیر زمین مقام پر مسلسل بھر رہی تھی، حکام — رائٹرز/فائل فوٹو
مزدور بارش کے پانی میں پھنس گئے تھے جبکہ پانی کے ساتھ مٹی بھی پائپوں کے ذریعے زیر زمین مقام پر مسلسل بھر رہی تھی، حکام — رائٹرز/فائل فوٹو

عُمان میں طوفانی بارشوں کے باعث پانی کے پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والے 6 مزدور ہلاک ہوگئے۔

نئی دہلی کے سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تعمیراتی کام کرنے والے مزدور بھارتی شہری ہوسکتے ہیں۔

عمان کی پبلک اتھارٹی برائے سول ڈیفنس اور ایمبولینس (پی اے سی ڈی اے) کا کہنا تھا کہ عمان کے دارالحکومت مسقط سے 30 کلومیٹر دور ساحلی علاقے میں ریسکیو ٹیموں نے 6 ایشیائی مزدوروں کی لاشیں نکالیں جو پانی کے منصوبے میں دفن تھیں'۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: مزدور کو بھٹی میں دھکا دینے کا الزام، چینی انجینئر گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ 'مزدور بارش کے پانی میں پھنس گئے تھے جبکہ پانی کے ساتھ مٹی بھی پائپوں کے ذریعے زیر زمین مقام پر مسلسل بھر رہی تھی'۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 'ریسکیو حکام کی جانب سے پانی کو نکالنے کے بعد ان مزدوروں کو نکالنے میں 12 گھنٹے کا وقت لگا'۔

بھارتی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ '6 مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے پر نہایت افسوس ہے جو ممکنہ طور پر بھارتی شہری تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی ادارے میں ’مزدور‘ کون ہوتا ہے؟

پی اے سی ڈی اے نے تعمیرات کی ذمہ دار کمپنیوں کو مزدوروں کی تحفظ کے لیے حفاظتی ضابطوں کی پیروی کرنے پر زور دیا۔

جنرل فیڈریشن آف عمان ٹریڈ یونین نے واقعے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 'تحقیقات سے واقعے کی اصل وجوہات معلوم ہوسکیں گی اور ضروری قانونی چارہ جوئی بھی مکمل کی جاسکے گی'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024