• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'میں اتنے گھٹیا انسان کی بیوی نہیں ہوسکتی'

شائع November 15, 2019
اس ڈرامے میں اداکارہ ایک ٹیچر بنی ہیں — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
اس ڈرامے میں اداکارہ ایک ٹیچر بنی ہیں — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی اس وقت اپنے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے لیے خوب توجہ حاصل کررہی ہیں۔

وہ اس ڈرامے میں 'ہانیہ' نامی ٹیچر کا کردار نبھارہی ہیں جو ہمایوں سعید کے کردار دانش کے بیٹے کو پڑھاتی ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بات کی۔

اداکارہ کا کردار جب اس ڈرامے میں سامنے نہیں آیا، تو بہت سے مداحوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ حرا مانی اس ڈرامے میں عدنان صدیقی کے کردار 'شہوار' کی اہلیہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

جب انٹرویو کے دوران یہی سوال حرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'میں اتنے گھٹیا انسان کی بیوی نہیں ہوسکتی'۔

جس کے بعد انہوں نے اپنے مذاق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی بہت اچھے ہیں البتہ ان کا کردار بے حد خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہٹ ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کو 4 ہدایت کاروں نے کیوں ٹھکرایا؟

اپنے انٹرویو میں حرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کی کہانی میں آگے جاکر دو کرداروں کے قتل بھی ہوں گے۔

'میرے پاس تم ہو' ڈرامے میں حرا مانی اور عدنان صدیقی دونوں معاون کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

اس ڈرامے میں عائزہ خان کے ہوتے ہوئے معاون کردار نبھانے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ 'میں خود پہلے سوچ رہی تھی کہ اپنے ڈرامے دو بول کی کامیابی کے بعد کیا مجھے ایسا ڈراما سائن کرنا چاہیے جس میں میرا ایک سادہ سا کردار ہو، اس پر ہمایوں نے مجھے سمجھایا کہ جس موقع پر میں اس ڈرامے کا حصہ بنوں گی اور اگر یہ ڈراما کامیاب ثابت ہوگیا تو مجھے اور بھی زیادہ مقبولیت ملے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: 'ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے'

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس ڈرامے کو سائن کرنے کی واحد وجہ یہ تھی کہ وہ ہدایت کار ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل کرنا چاہتی تھی۔

حرا کا کہنا تھا کہ ندیم بیگ ایک بہترین ہدایت کار ہیں، وہ چاہیں ڈراما بنائیں یا فلم، ان کا ہر پروجیکٹ شاندار ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی۔

حرا مانی کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 'دو بول' کے علاوہ 'یقین کا سفر'، 'دل موم کا دیا'، 'آنگن' اور 'بندش' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024