• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری کی شاہی حیثیت سے دستبرداری کی حمایت کردی

شائع January 14, 2020
ملکہ برطانیہ کے مطابق مستقبل میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کے فیصلے سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے — فائل فوٹو: رائٹرز
ملکہ برطانیہ کے مطابق مستقبل میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کے فیصلے سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے — فائل فوٹو: رائٹرز

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوڑے کی آزاد زندگی گزارنے کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں۔

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کی حمایت شاہی محل میں 13 جنوری کو ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کی۔

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے تاہم وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے‘۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت کے دستبرداری کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا تھا اور ابتدائی طور پر برطانوی شاہی خاندان نے جوڑے کے فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

تاہم بعد ازاں ملکہ برطانیہ نے 12 جنوری کو شاہی خاندان کے اہم ارکان کو 13 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں شریک ہونے کا دعوت نامہ بھجوایا اور گزشتہ روز شاہی محل کے ونڈسر محل میں شاہی خاندان کا اہم اجلاس ہوا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہزادہ ہیری کے والد شہزادہ چارلس اور ان کے بھائی شہزاہ ولیم نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں شہزادہ ہیری کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے فیصلے کی حمایت کی اور ساتھ ہی کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ جوڑا مستقل بنیادوں پرشاہی ذمہ داریاں نبھاتا رہتا۔

اجلاس میں شہزادہ ہیری کے والد اور بھائی نے بھی شرکت کی—فائل فوٹو: اے ایف پی
اجلاس میں شہزادہ ہیری کے والد اور بھائی نے بھی شرکت کی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے معاملات طے ہونے میں وقت ہے اور مستقبل میں ان معاملات کو طے کردیا جائے گا۔

بیان میں ملکہ برطانیہ نے واضح کیا کہ جب تک جوڑے کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے نہیں ہوتے تب تک جوڑے کو خودمختار اور آزاد زندگی گزارنے کے لیے کینیڈا اور برطانیہ میں رہنے کی مہلت دی جائے گی۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے آزاد زندگی گزارنے کے فیصلے کی قدر اور حمایت کرتی ہیں تاہم وہ اس بات کو زیادہ اہم سمجھتی ہیں کہ جوڑا شاہی خاندان کا حصہ رہتا۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے بیان میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو اپنے خاندان کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوڑا سرکاری خزانے پر مستقبل میں بوجھ بننا بھی پسند نہیں کرتا اور وہ ان کی خودمختار زندگی کی حمایت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا شہزادہ ہیری سے براہ راست بات چیت کے لیے اجلاس طلب

ملکہ برطانیہ کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی عہدوں سے دستبرداری کی حمایت کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب آنے والے وقت میں شاہی جوڑا مستقل طور پر شاہی خاندان سے الگ ہوجائے گا۔

تاہم اس عمل میں 2 سال سے زائد کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے مطابق اچھا ہوتا کہ ہیری اور ان کی اہلیہ مستقل طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہتے —فائل فوٹو: رائٹرز
ملکہ برطانیہ کے مطابق اچھا ہوتا کہ ہیری اور ان کی اہلیہ مستقل طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہتے —فائل فوٹو: رائٹرز

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر شاہی جوڑا کینیڈا منتقل ہوگا اور وہ منتقلی کے باوجود کچھ عرصہ شاہی خاندان کا حصہ رہے گا۔

دوسری جانب کینیڈا کی حکومت نے کہا کہ تاحال ملکہ برطانیہ یا شاہی خاندان کی جانب سے ان سے شاہی جوڑے کی منتقلی کے حوالے سے کوئی بات چیت شروع نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد یہ خبریں بھی ہیں کہ میگھن مارکل ایک مرتبہ پھر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

ساتھ ہی یہ خبریں بھی ہیں کہ شاہی جوڑا کمائی کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سمیت متعدد میڈیا ہاؤسز کے ساتھ معاہدے بھی کرے گا اور اپنے ’سسیکس رائل‘ نامی ادارے کو مختلف فلاحی و کاروباری منصوبوں کے حوالے سے فعال کرے گا۔

تاہم اس حوالے سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ مستقبل میں کس طرح پیسے کمائیں گے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد اب میگھن مارکل دوبارہ اداکاری کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد اب میگھن مارکل دوبارہ اداکاری کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024