• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لاس اینجلس میں طیارے نے اسکول کے بچوں پر ایندھن گرادیا

شائع January 15, 2020
امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں طیارے نے انجن میں خرابی کے باعث اسکول کے درجنوں طلبہ پر ایندھن گرادیا اور ہنگامی طور پر واپس لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

فائر حکام نے ایندھن کو ویپر قرار دیا جس سے 56 بچوں اور بڑوں کو جلد اور پھیپڑوں میں معمولی جلن محسوس ہوئی تاہم کسی کو ہسپتال لے جانے کی نوبت نہیں اؔٓئی اور انہیں صرف پانی اور صابن سے متاثرہ جگہ دھونے کی ہدایت کی گئی۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اے پی کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر 89 کے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

پائلٹ کی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے مطابق پائلٹ نے کہا کہ ’ڈیلٹا 89 دائیں انجن پر اسٹال، جس سے جہاز بھاری ہوگیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: چلی کا فوجی طیارہ انٹارکٹیکا جاتے ہوئے لاپتہ

واضح رہے کہ کسی قسم کی فنی خرابی یا کسی پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ٹربائن کو نقصان پہنچنے سے اسٹال بن جاتا ہے جس سے انجن میں ایندھن کی کھپت کم ہوجاتی ہے۔

مذکورہ بات چیت میں پائلٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پرواز جاری رکھتے ہوئے سمندر میں تیل گرانا چاہتا ہے لیکن انہوں نے انکار کردیا بظاہر انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا تھا کہ اتنا بھاری ہونے کی صورت میں جہاز کہاں بحفاظت اتر سکتا ہے۔

جہاز سے ایندھن 2 دھاروں نکلا اور لاس اینجلنس کے آس پاس کے علاقوں میں چھڑکاؤ کی صورت میں گر گیا۔

اس حوالے سے لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ’تیل 5 ایلمنٹری اسکولوں پر بھی گرا تاہم اسے ہونے والے زخم بہت معمولی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: جب 8 گھنٹے تک پرواز کرنے کے بعد طیارہ 85 میل دور لینڈ ہوا

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ تیل فوراً بخارات بن کر اڑ گیا اور زمین یا ہوا میں آگ پکڑنے والی کوئی چیز نہیں ملی‘۔

دوسری جانب ڈیلٹا ایئر لائن نے کہا کہ جہاز ایندھن خارج کرنے کے بعد بحفاظت اتر گیا جو محفوظ لینڈنگ کے وزن تک پہنچنے کے لیے ضروری تھا اور معمول کے مطابق ہے۔

دوسری جانب امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا کے بڑے ایئرپورٹس سے پرواز کرنے اور آنے والے جہازوں سے ایندھن گرانے کے لیے ایک خاص طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال فیلڈ سے بھی لمبا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ

اس حوالے سے ایک ریٹائرڈ پائلٹ نے بتایا کہ ایندھن پہلے سے مخصوص غیر آبادیاتی علاقوں میں گرایا جاتا ہے اور ایسا خاصی بلندی سے کیا جاتا ہے تا کہ ایندھن کے بخارات زمین تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تحلیل ہوجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024