• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

شوہر کا بیوی کو طیارے جیسے گھر کا تحفہ

شائع January 18, 2020
تعمیراتی صنعت سے وابستہ سید جمال نے اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا کام 1999 میں شروع کیا تھا— فوٹو: انسائڈر
تعمیراتی صنعت سے وابستہ سید جمال نے اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا کام 1999 میں شروع کیا تھا— فوٹو: انسائڈر

نائیجیریا کے دارلحکومت ابوجا کے ایک علاقے میں سڑک کے بیچوں بیچ نظر آنے والی جہاز جیسی شہ اصل میں طیارہ نہیں بلکہ ایک گھر ہے جو ایک شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے تعمیر کروایا۔

انسائڈر کی رپورٹ کے مطابق سید جمال نامی شخص نے یہ گھر اپنے 6 بچوں اور اہلیہ لیزا کے لیے تعمیر کیا جسے گھومنے پھرنے کا بےحد شوق ہے۔

فوٹو: انسائڈر
فوٹو: انسائڈر

تعمیراتی صنعت سے وابستہ سید جمال نے اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا کام 1999 میں شروع کیا تھا۔

ان کے مطابق یہ اصل طیارہ نہیں بلکہ ہوائی جہاز کی طرح بنانے کے لیے سیمنٹ سے اس کا ڈھانچہ تیار کیا گیا جبکہ مکمل ہونے کے بعد اس پر نائیجیریا کے قومی پرچم کی طرح سبز اور سفید رنگ سے ڈیزائننگ کی گئی۔

فوٹو: انسائڈر
فوٹو: انسائڈر

اس مکان میں مہمانوں کے لیے کمرے، مسجد، سوئمنگ پول، کئی درختوں کا حامل باغ اور گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بیوی کو شادی کی سالگرہ کا منفرد تحفہ

مکان کے اندر کئی کمرے موجود ہیں، جن میں بیڈ روم اور لونگ رومز شامل ہیں جبکہ سید جمال نے گھر میں اپنے لیے ایک دفتر بھی تعمیر کیا ہے۔

فوٹو: انسائڈر
فوٹو: انسائڈر

سید جمال کے بیٹے محمد جمال نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 سال کے تھے جب ان کے والد نے اس گھر کی تعمیر کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اسکول سے فارغ ہونے کے بعد روزانہ اس مکان کو تعمیر میں والد کی مدد کرتے، ویسے اس گھر کو مکمل ہونے میں 11 سال لگے تاہم آج تک اس گھر میں کام جاری ہے۔

فوٹو: انسائڈر
فوٹو: انسائڈر

سید جمال کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے جانے کے بعد نائیجیریا کے عوام کے لیے ان کی جانب سے یہ گھر ایک تحفہ ہو گا جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح ابوجا آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024