• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

امریکی صدر کی ایک بار پھر 'مسئلہ کشمیر' کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

شائع January 22, 2020
عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ — فوٹو: پی آئی ڈی
عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ — فوٹو: پی آئی ڈی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر 'مسئلہ کشمیر' کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں سائڈ لائن ملاقات ہوئی۔

باضابطہ ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی، اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، امریکی صدر کے ساتھ افغان امن عمل پر بھی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں جبکہ افغانستان میں قیام امن، طالبان اور حکومت کے معاملات کا مذاکرات سے حل چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ بھارت کے ساتھ معاملات ہیں، امید ہے کہ امریکا اس معاملے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ بھارت کے ساتھ معاملات کوئی دوسرا ملک حل نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک آج سے پہلے اتنے قریب کبھی نہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان سے ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کردار ادا کرسکتا ہوں۔'

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 'عالمی اقتصادی فورم' میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ گئے

سنگاپور کے ہم منصب، آذربائیجان کے صدر سے ملاقاتیں

عمران خان سنگاپور کے ہم منصب سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: ثنااللہ خان
عمران خان سنگاپور کے ہم منصب سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: ثنااللہ خان

بعد ازاں وزیر اعظم سے سنگارپور کے ہم منصب نے لی لونگ اور آذربائیجان کے صدر الہام الیوف نے بھی سائڈلائن ملاقاتیں کیں۔

سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔

ملاقاتوں میں شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کی ڈیووس آمد

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیر اعطم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ دیگر عالمی رہنماﺅں سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے کارپوریٹ، کاروباری، ٹیکنالوجی اور فنانس سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024