• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جسمانی چربی گھلانے میں مددگار 10 نکات

شائع January 23, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جسمانی وزن خصوصاً پیٹ اور کمر کے ارگرد چربی کو گھلانا آسان نہیں ہوتا۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ اتنا مشکل بھی نہیں اور ایسے متعدد طریقے ہیں جن سے کافی مقدار میں چربی کو گھلایا جاسکتا ہے مگر ان میں سے بیشتر آپ کو بھوک کا شکار بھی کردیتے ہیں۔

اگر آپ کی قوت ارادی آہنی نہیں تو بھوک کا یہ احساس آپ کو اپنے منصوبے ترک کردینے پر مجبور کرسکتا ہے۔

تو اس مقصد کے لیے کھانے کی خواہش میں نمایاں کمی، وزن کو تیزی سے کم کرنا وہ بھی بغیر بھوک کے احساس کے اور میٹابولزم کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

تو ایسے ہی چند آسان نکات کو اپنالیں جو توند کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور ناشتا

انڈے یا دیگر پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کا ناشتا دن کے باقی وقت میں کھانے کی خواہش میں کمی لانے کے ساتھ کیلوریز کے کم استعمال میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انڈوں کے ساتھ دہی اور دودھ کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

میٹھے مشروبات اور فروٹ جوسز سے گریز

یہ دونوں چربی کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اور ان سے گریز کرنا جسمانی وزن میں کمی لانے میں ضرور مدد دے سکتا ہے۔

کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینا

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر بار کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی 3 ماہ کے اندر جسمانی وزن میں 44 فیصد تک کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار غذاﺅں کا استعمال

مخصوص غذائیں چربی گھلانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہیں، جیسے انڈے، سبز پتوں والی سبزیاں، مچھلی (چربی والی)، گوبھی کی نسل کی سبزیاں، بغیر چربی والا گوشت اور چکن، ابلے ہوئے آلو، بیج اور دالیں، سوپ، کاٹیج چیس، سیب کا سرکہ، گریاں، اجناس جیسے جو، گندم وغیرہ، ہری مرچیں، پھل، گریپ فروٹ، تخ ملنگا، ناریل کا تیل اور دہی قابل ذکر ہیں۔

حل ہونے والا فائبر

تحقیقی رپورٹس کے مطابق حل ہونے والا فائبر توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے ، اس مقصد کے لیے سپلیمنٹس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

چائے یا کافی کا شوق

اگر آپ چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں تو ان مشروبات کا استعمال اعتدال میں رہ کر کرنا میٹابولزم کو متحرک کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ ان میں موجود کیفین نامی جز ہے۔

پراسیس غذاﺅں سے گریز

اجناس یا ہول فوڈ کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھر رکھنے کا احساس بڑھاتا ہے جس سے بسیار خوری سے بچنا آسان ہوتا ہے۔

اپنی غذا آہستگی سے کھانا

اپنا کھانا بہت تیزی سے نگلنا وقت کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اس کے مقابلے میں کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نوالے اچھی طرح چبانا پیٹ کو بھرے رکھنے کے ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے والے ہارمونز کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔

روزانہ وزن کریں

تحقیقی رپورٹس کے مطابق جو لوگ اپنا وزن روز کرنے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں جسمانی وزن میں کمی لانے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے اور وہ اسے طویل عرصے تک برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔

اچھی نیند

نیند کی کمی جسمانی وزن میں اضافے کی چند اہم ترین وجوہات میں سے ایک ہے، تو اپنی نیند کا خیال رکھنا موٹاپے سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024