• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات یاسمین لاری کیلئے جین ڈریو پرائز

شائع January 24, 2020
یاسمین لاری پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات ہیں—فائل فوٹو: فکوکوا پرائز ویب سائٹ
یاسمین لاری پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات ہیں—فائل فوٹو: فکوکوا پرائز ویب سائٹ

پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات (آرکیٹیکٹ) یاسمین لاری کو جین ڈریو پرائز 2020 سے نواز دیا گیا۔

آرکیٹیکس جرنل (اے جی) کے مطابق یاسمین لاری کو فن تعمیر اور ڈیزائن میں خواتین کی پروفائل بڑھانے میں ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ سے نوازے جانے سے 79 سالہ یاسمین لاری زاہا حدید، امینڈا لیوٹے، الزبتھ ڈلر، ڈینائس اسکوٹ براؤن، اوڈائل ڈیک، گرافٹن آرکیٹکس کے بانیان وون اے فیرل اور سیلے مکنامارا، کیتھرن فنڈلے اور ایوا جیریکنا کی اس فہرست میں شامل ہوگئیں، جنہیں پہلے یہ اعزازات مل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: وہاڑا: سوات میں فنِ تعمیر کا 18 صدی پرانا شاہکار

فن تعمیر میں ان کی خدمات کو تسلیم کیے جانے پر یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے آرٹیکیٹس کے ان ستاروں میں شامل کرلیا گیا جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔

علاوہ ازیں اے جے کے مطابق یاسمین لاری، کراچی میں مشہور عمارتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، جہاں انہوں نے اوکسفورڈ بروکس آرکیٹیکچر اسکول سے 1964 میں گریجویشن کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کیا۔

ان کے فن تعمیر میں کراچی کی فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (89-1983) اور پاکستان اسٹیٹ آئل ہاؤس (91-1985) شامل ہیں۔

اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں 1973 میں یاسمین لاری نے لاہور میں انگوری باغ ہاؤسنگ پروجیکٹ جبکہ 1980 میں لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ ڈیزائن کیا۔

بعد ازاں یاسمین لاری فن تعمیر میں 'بیئرفوٹ' کی طرف چلی گئی، جس کا مقصد پسماندہ طبقات کو اوپر لانے کے لیے پائیدار ماحول اور حصہ لینے والے حل فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا قدیم سینٹ پیٹرک چرچ فن تعمیر کا حسین شاہکار

اس کے علاوہ 2007 میں انہوں نے بمبو میں کام کرنے کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے خیبرپختونخوا کے علاقے سوال میں تنازع کا شکار پناہ گزینوں کے لیے کمیونٹی کچنز فراہم کیے اور پھر سندھ اور کے پی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کیے۔

واضح رہے کہ جین ڈریو پراز فن تعمیر کا ایک ایسا ایوارڈ ہے جو آرکیٹیکٹ جرنل کی جانب سے ہر سال شعبہ تعمیرات میں جدت، تنوع اور جامعیت دکھانے پر فرد کو دیا جاتا ہے۔

مذکورہ پرائز کا نام انگلش ماڈرنسٹ آرکیٹکٹ جین ڈریو کے نام پر رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024