• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مہنگائی کی ذمہ دار مافیا کو پکڑیں گے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

شائع January 27, 2020 اپ ڈیٹ January 28, 2020
ابھی مشکل وقت ہے یہ قوم کی آزمائش کا وقت ہے، وزیر اعظم — فوٹو: پی آئی ڈی
ابھی مشکل وقت ہے یہ قوم کی آزمائش کا وقت ہے، وزیر اعظم — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا پیسہ بنانے کے لیے ملک میں مہنگائی کرتا ہے جسے پکڑیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

کراچی میں 'کامیاب جوان پروگرام' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان آبادی ہے، نوجوانوں کی کامیابی سے قومیں کامیاب ہوتی ہیں اور وہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 'کامیاب نوجوان پروگرام جتنا میرٹ پر چلے گا اتنا کامیاب ہوگا، پروگرام کے تحت میرٹ پر قرضے دیے جائیں گے اور کامیاب جوان پروگرام میں درخواست گزاروں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن میرٹ نہ ہونے کے باعث ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، اقربا پروری اور سفارشی کلچر کے باعث ہمارے ادارے کمزور ہوئے۔'

یہ بھی دیکھیں: وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنادی

ان کا کہنا تھا کہ 'اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں نوجوانوں کا کردار ہوگا، ہمارا ملک ٹیلنٹ ہونے کے باوجود دنیا سے مقابلہ نہیں کرپا رہا جبکہ نچلے طبقے پر خرچ کریں تو ملک ترقی کرتا ہے۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے جاتے رہتے ہیں، میرا ایک ہی خواب ہے کہ پاکستان کو عظیم ملک بناؤں، وہ ملک بناؤں جو قائد اعظم، علامہ اقبال کی خواہش تھی، ابھی مشکل وقت ہے یہ قوم کی آزمائش کا وقت ہے، مشکل وقت زندگی کا حصہ ہے اس سے گھبراتے نہیں ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'کئی اجلاس میں وزیروں کو گھبرائے ہوئے دیکھتا ہوں، وزیر کہتے ہیں لوگ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہوگئی، وزرا کو کہتا ہوں مہنگائی سے گھبرائیں نہیں اس سے سیکھیں، مافیا پیسہ بنانے کے لیے ملک میں مہنگائی کرتا ہے جسے پکڑیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔'

'عوام کو نظام پر اعتماد نہیں'

— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

بعد ازاں 'شوکت خانم فنڈ ریزنگ' تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'انسان کو مشکل حالات میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، ہر کامیاب انسان کو زندگی کے مشکل ترین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'زندگی میں کامیابی کے لیے خوف نہیں ہر مرحلے پر ہمت و حوصلہ درکار ہوتا ہے جبکہ مشکلات سے گھبرانے والے زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ ٹیکس وصولی ہے، لوگ نظام پر اعتماد نہیں کرتے اور ہمیں عوام کو پراعتماد ماحول فراہم کرنا ہے۔'

عمران خان نے کہا کہ 'شوکت خانم ہسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات متوسط طبقے نے دیئے، شوکت خانم ہسپتال کے لیے ہر سال پہلے سے زیادہ فنڈز ملتے ہیں اور ہسپتال کو کبھی بھی فنڈز کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔'

واضح رہے کہ عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر پیر کی سہ پہر کو پہنچے تھے۔

عمران خان نے گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی میں مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا، وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khan Jan 28, 2020 04:45pm
(بیان + بیان +بیان + بیان +بیان + بیان +بیان + بیان + ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ) = 0

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024