• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ‘بدزبانی’ پر اسٹورٹ براڈ پر جرمانہ عائد

شائع January 28, 2020 اپ ڈیٹ February 2, 2020
اسٹورٹ براڈ کو ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا—فائل فوٹو / اے ایف پی
اسٹورٹ براڈ کو ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا—فائل فوٹو / اے ایف پی

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ کے دوران ‘قابل سماعت غلط الفاظ ادا کرنے’ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق اسٹورٹ براڈ کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی کے قریب جاکر ‘نازیبا زبان’ استعمال کرنے کے معاملے پر میچ انتظامیہ نے سماعت کی۔

میچ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قواعد و ضوابط کے مطابق اسٹورٹ براڈ کو آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جو بین الاقوامی میچ کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:کگیسو ربادا پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی

اسٹورٹ براڈ کو جرمانے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے ریکارڈ میں ایک منفی پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا جو ان کی جانب سے گزشتہ 24 ماہ کے دوران دوسرا جرم ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی جب 24 ماہ کے دوران 4 منفی پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے تو یہ پوائنٹس معطلی میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور کھلاڑی پر پابندی عائد ہوتی ہے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوران اسٹورٹ براڈ کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رابادا، ورنن فلینڈر جبکہ انگلینڈ کے جاز بٹلر اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں دی جاچکی ہیں۔

کگیسو رابادا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب انداز میں چیخنے پر چوتھے ٹیسٹ کے لیے معطل کردیا گیا تھا جبکہ ان کے منفی پوائنٹس کی تعداد 8 ہوگئی تھی جن میں سے 4 فعال ہیں۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کو 'لیول ون' کے جرم کا ارتکاب کرنے پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کو ایک اور شکست، سیریز 1-3 سے انگلینڈ کے نام

یاد رہے کہ انگلینڈ نے 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریزکے آخری میچ میں 191 رنز سے کامیابی حاصل کرکے میزبان جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی لیکن اگلے تینوں میچوں میں انگلینڈ کی مضبوط باؤلنگ اور بیٹنگ کے سامنے مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بین اسٹوکس کو سیریز میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024