• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مزاح سے بھرپور ڈرامے 'سب سیٹ ہے' کی 'مڈ لائف' کے ساتھ واپسی

شائع February 6, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کراچی میں رہنے والوں کی زندگی پر مبنی ماضی کا کامیاب مزاح سے بھرپور ڈراما 'سب سیٹ ہے' تقریباً دو دہائیوں بعد نئے سیکوئل کے ساتھ واپس ٹیلی ویژن اسکرینز پر نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ اس ڈرامے میں اظفر علی، سلمیٰ حسن، عدنان شاہ ٹیپو اور سلمان ثاقب (مانی) نے مرکزی کردار نبھائے تھے اور اب ڈرامے کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار اظفر علی نے ایک انٹرویو میں اس ڈرامے کے سیکوئل کا بھی اعلان کردیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اظفر علی نے بتایا کہ وہ تقریباً دو دہائیوں بعد اس ڈرامے کا سیکوئل سامنے لارہے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اتنے عرصے کے بعد سیکوئل بنانے کے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ 'ناظرین وہ ڈراما دیکھتے دیکھتے ہمارے ساتھ آگے بڑھے ہیں، تو اب اس کی واپسی کا مقصد بھی یہی ہے کہ جو اسکرین پر دکھایا جائے وہ ان سے منسلک لگے'۔

اظفر علی نے مزید بتایا کہ اس نئے ڈرامے 'مڈ لائف' میں 'سب سیٹ ہے' کے مرکزی کرداروں کی آج کی زندگی کو پیش کیا جائے گا یعنی ادھیڑ عمر میں یہ تمام کردار کیسے اپنی زندگی گزار رہے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیلی وژن کے یادگار ڈرامے

البتہ اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ 'مڈ لائف' ڈراما 'سب سیٹ ہے' کی طرح مکمل طور پر کامیڈی نہیں ہوگا۔

اظفر علی کے مطابق 'ڈرامے میں کئی کامیڈی مناظر پیش کیے جائیں گے البتہ یہ مکمل طور پر کامیڈی نہیں ہوگا'۔

ڈرامے کی اصل کاسٹ کے علاوہ 'مڈ لائف' میں مرینہ خان، عائشہ عمر، خالد انعم، بہروز سبزواری اور جنان حسین شامل ہیں۔

جبکہ اداکارہ حرا مانی بھی کچھ مناظر میں جلوہ گر ہوں گی۔

خیال رہے کہ 2014 میں بھی 'سب سیٹ ہے' کے سیکوئل کی قیاس آرائیاں سامنے آئیں تھی تاہم اس وقت ڈرامے کے مرکزی کردار اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔

اظفر علی کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور اسے جلد ریلیز کرنے کا بھی ارادہ کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024