• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستانی خواتین کی خدمات سے متاثر ہوں، امریکی سفیر

شائع February 12, 2020
اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں موجود امن افواج میں پاکستان کی پہلی تمام خواتین پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں موجود امن افواج میں پاکستان کی پہلی تمام خواتین پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کی اعلیٰ سفارتکار برائے جنوبی ایشیائی امور ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ وہ کونگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے متاثر ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ 'کونگو میں اقوام متحدہ کی امن افواج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوں'۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورہِ پاکستان کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ 'تمام خواتین پر مشتمل پہلے گروہ کے 15 امن فوجیوں کو گزشتہ ہفتے تنازع سے متاثرہ علاقے میں مختلف خدمات پر ان کی بہترین کارکردگی پر میڈلز دیے گئے'۔

ڈیموکریٹک ریپلک کونگو میں تعینات اقوام متحدہ کے ادارے کے پہلی پاکستانی فیمیل انگیجمنٹ ٹیم (ایف ای ٹی) کے اراکین کو حال ہی میں وسطی افریقہ کے ایک صوبے میں اقوام متحدہ کی میڈل دینے کی تقریب میں ایوارڈ دیا گیا تھا۔

یہ ٹیم اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں موجود امن افواج میں پہلی ٹیم تھی، جو تمام خواتین ارکان پر مشتمل تھی۔

ٹیم میں موجود افسران میں ماہر نفسیات، ڈاکٹرز، نرسز، آپریشنز آفیسرز، انفارمیشن آفیسرز اور لاجسٹکس آفیسرز و دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان معاشی بحران کی زد میں ہے، اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 'پاکستانی خواتین افسران نے اپنی تعیناتی کے دوران مقامی برادری کا اعتماد جیتنے کے لیے سخت محنت کی'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024