• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وفاقی حکومت میں 81 ہزار سے زائد اسامیاں خالی

شائع March 12, 2020
3 لاکھ 99 ہزار 265 ملازمین وفاقی حکومت کے 206 خودمختار ادارروں یا کارپوریشنز میں کام کررہے ہیں — فائل فوٹو:  ٹوئٹر
3 لاکھ 99 ہزار 265 ملازمین وفاقی حکومت کے 206 خودمختار ادارروں یا کارپوریشنز میں کام کررہے ہیں — فائل فوٹو: ٹوئٹر

کراچی: وفاقی حکومت کے لیے منظور شدہ 6 لاکھ 63 ہزار 234 اسامیوں میں سے 81 ہزار سے زائد اسامیاں اس وقت خالی ہیں۔

اسٹیبشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 19-2018 میں وفاقی حکومت کے لیے منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 234 تھی لیکن اس میں سے 5 لاکھ 81 ہزار 755 اسامیوں پر افسران اور ملازمین دستیاب تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی تعداد کی 12.29 فیصد یا 81 ہزار 479 اسامیاں خالی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ 99 ہزار 265 ملازمین وفاقی حکومت کے 206 خودمختار اداروں یا کارپوریشنز میں کام کررہے ہیں جبکہ منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 174 ہے یعنی ایک لاکھ 15 ہزار 909 ملازمین کی کمی ہے۔

گزشتہ برس 4 لاکھ 92 ہزار 564 اسامیاں منظورہ شدہ تھیں جس میں 3 لاکھ 97 ہزار 487 پر بھرتیاں کی گئیں، یعنی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد میں 4.59 فیصد اضافہ جبکہ حکومتی اداروں میں ملازمین کی تعداد میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ ملازمتیں ممکن ہیں، لیکن کس طرح؟

اسی طرح پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کی صورتحال میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران سول سرونٹس کی تعداد میں اضافے اور کمی کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور 10-2009 سے 19-2018 کے درمیان پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع تبدیل ہوتے رہے۔

تاہم گزشتہ 5 سالوں یعنی 15-2014 سے 19-2018 کے درمیان منظور شدہ اسامیوں اور ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے وفاقی حکومت کا حجم اضافے کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے یعنی اوسطاً یہ شرح 5.96 فیصد اور 6.17 فیصد رہی۔

تقسیم کے اعتبار سے 13 ہزار 347 سیکریٹریٹ ملازمین ہیں لیکن 2 ہزار 811 اسامیاں خالی ہیں، سب سے زیادہ تعداد میں اسامیاں منسلک/ماتحت محکموں میں ہیں جن کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 943 ہے اور 77 ہزار 28 اسامیاں خالی ہیں۔

مزید پڑھیں: اچھی ملازمت تلاش کرنے کے آسان اور سودمند طریقے

وفاقی حکومت میں محکمہ داخلہ سول آرمڈ فورسز کے باعث سب سے بڑا انتظامی یونٹ ہے جس میں وفاقی حکومت کے کل ملازمین میں سے 39.76 فیصد یعنی 2 لاکھ 30 ہزار 817 ملازمین کام کرتے ہیں۔

دوسرا بڑا محکمہ دفاع ہے جس میں 21.76 فیصد جبکہ ریلوے میں 12.52 فیصد، پاکستان پوسٹ میں 5.05 فیصد اور محکمہ ریونیو میں 3.60 فیصد ملازمین کے ساتھ تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں اور دیگر محکموں میں مجموعی طور پر ملازمین کی تعداد 17.40 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024