• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کورونا وائرس : موبائل کمپنیوں کی صارفین کیلئے مفت اور سستی آفرز

شائع April 1, 2020
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں لاک ڈائون سے پاکستان میں کروڑوں افراد گھروں تک محدود ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر ملک میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ ان سروسز کے صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو بلکہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

ان کمپنیوں کے کچھ ایسی ہی سہولیات کے بارے میں جانیں جو اس مشکل وقت میں موبائل فون صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں۔

ٹیلی نار

1۔ اس کمپنی کی جانب سے صوبوں میں لاک ڈائون کے باعث گھروں میں تک محدود افراد کے لیے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے مفت واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے لیے *247# ڈائل کرنا ہوگا جس کے بعد 2 جی بی واٹس ایپ ایک ماہ کے لیے مفت دستیاب ہوجائے گا، جس کے دوران میسجز کے ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

2۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے ایک نئی ویکلی ڈیٹا آفر بھی دی گئی ہے جس کے تحت 50 روپے (بمعہ ٹیکس) میں 4000 ایم بی ڈیٹا پورے ہفتے صبح 6 سے شام 6 بجے تک استعمال کیا جاسکے گا۔

زونگ

1۔ اس ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے صارفین کو روزانہ زونگ سے زونگ 20 منٹ مفت دیئے جارہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے *45# ڈائل کرنا ہوگا اور کمپنی کے مطابق موجودہ حالات میں ہم سمجھتے ہیں کہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں اور اس پیشکشش سے صارفین کو سہولت مل سکے گی۔

2۔ زونگ کی نئی سم لگانے پر ماہانہ 2 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا 2 ماہ تک مفت دیا جائے گا جبکہ روزانہ 100 آن نیٹ منٹس بھی 2 ماہ تک دیئے جائیں گے۔

یوفون

1۔ اس کمپنی کی جانب سے بھی مفت واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔

اس مقصد کے لیے *987# ڈائل کرکے آفر کو سبسکرائب کرکے مفت واٹس ایپ استعمال کریں جس میں ویڈیو اور وائس کالز بھی شامل ہیں۔

2۔ یوفون سپر انٹرنیٹ پلس کے نام سے ایک نئی آفر بھی دی جارہی ہے جس کے تحت 8 جی بی + 5 جی بی واٹس ایپ صارف کو فراہم کیا جائے گا، ایک ماہ کی یہ آفر 499 روپے بمعہ ٹیکس کی ہوگی۔

جاز

1۔ اس کمپنی نے اپنے ویکلی اسٹریمر پیکج کو 95 فیصد تک سستا کردیا اور اب ایک جی بی کی جگہ 10 جی بی انٹرنیٹ صارف کو دستیاب ہوگا، ان لمیٹڈ آن نیٹ منٹس (صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک) بھی اس پیکج کا حصہ ہوں گے ، 7 دن کے پیکج کے لیے 88 روپے چارج کیے جائیں گے۔

2۔ جاز نے ویکلی سپر پلس پیکج کو اب ویکلی سپر میکس بنڈل کا نام دیا ہے، جس کے تحت 299 روپے بمعہ ٹیکس میں 30 جی بی (15 جی بی 2 اے ایم سے 2 پی ایم تک) ڈیٹا، 10 ہزار آن نیٹ منٹس، 10 ہزار ایس ایم ایس، 100 آف نیٹ منٹس دیئے جائیں گے۔

3۔ ایم بی بی ریگولر بنڈل میں اب یہ کمپنی 25 پلس 25 کی جگہ 30 جی بی پلس 30 جی بی (رات ایک بجے سے صبح نو بجے تک) 1500 روہے بمعہ ٹیکس میں فراہم کیے جائیں گے۔

4، ایک نئی آفر سپر گھنٹہ کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت 10 پی ایم سے 6 پی ایم تک ایک گھنٹہ تک بات چیت 6 روپے بمعہ ٹیکس میں ہوگی سکے گی جبکہ شام 6 سے رات 10 بجے تک 12 روپے میں بات ہوسکے گی،

مفت ایمرجنسی کالز

تمام کمپنیوں کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 1166 پر مفت کال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

جاز کی جانب سے ایک سروس بھی متعارف کرائی گئی جس کے تحت منتخب حکومتی دفاتر، ڈاکٹر اور لیبارٹریز کو مفت کالز کی جاسکتی ہے، زونگ صارفین 4343 پر کال کرکے مقامی حکومتی ہسپتالوں اور ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہہیں جبکہ یوفون کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کی ہیلپ لائن 1030 کو مفت کیا گیا ہے۔

جاز کی جانب سے عارضی طور پر مخصوص وقت کے اندر بیلنس ڈلوانے کی پابندی کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود نئے کورونا کیسز کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1559 ہوگئی ہے۔

پنجاب اور سندھ میں مریضوں کی تعداد 5۔ پانچ سو سے زائد ہوگئی ہے، پنجاب میں 570، سندھ میں 502 جبکہ کے پی میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Noman Mar 30, 2020 03:35am
Jazz not giving
Samad Mar 30, 2020 07:13am
Calls pakegs SMS pakeges khatm kren awam ghanton mobile m na lagi rahe ..family ko waqt den. Calls sasti Karen Kam balance use krne walo se tex na Len Khuda ka khof khaen ye company

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024