• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کورونا وائرس سے صحت یاب

شائع April 6, 2020
بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور — فوٹو: فیس بک
بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور — فوٹو: فیس بک

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکا کپور کے کورونا ٹیسٹ کے منفی تنائج آنے کے بعد گلوکارہ کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کنیکا صرف اس ہی صورت واپس گھر جاسکتی ہیں اگر ان کا کورونا کا دوبارہ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ منفی آجائے اور ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہو۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکارہ میں کورونا کی تصدیق، سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام

اس حوالے سے ہسپتال میں گلوکارہ کے دو بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے، پہلے ٹیسٹ کے منفی نتائج ہفتے کو سامنے آئے جس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کے تنائج بھی منفی آئے۔

رپورٹس کے مطابق کنیکا اب تک 6 بار کورونا کا ٹیسٹ کروا چکی ہیں جن میں سے چار کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ کنیکا کپور میں کورونا کی تشخیص گزشتہ ماہ اس وقت ہوئی جب وہ برطانیہ سے ممبئی واپس آئیں۔

اداکارہ پر سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام بھی لگایا گیا جبکہ کورونا کی تشخیص سے قبل کئی تقریبات کا حصہ بننے کے باعث بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثر بھارتی گلوکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج

بعدازاں گلوکارہ کے خلاف 3 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں جن میں ان پر سفری تاریخ خفیہ رکھنے کے الزام کے ساتھ ساتھ لاپرواہی برتنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

یاد رہے کہ کنیکا کپور نے خود انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اس حوالے سے چند تفصیلات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

تاہم تنقید کے باعث کنیکا کپور نے چند ہی روز بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا شہزادہ چارلس بھارتی گلوکارہ کے باعث کورونا کا شکار ہوئے؟

واضح رہے کہ کنیکا کپور کا شمار بولی وڈ کی کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہ ’بےبی ڈول‘، ’جنم جنم‘، ’امبر سریا‘ اور ’بیٹ پہ بوٹی‘ جیسے مقبول گانے گاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 31 دسمبر کو چینی حکام نے عالمی ادارہ صحت کو نوول کورونا وائرس کی وبا سے آگاہ کیا تھا جسے 20 فروری 2020 کو سارز کوو 2 کا نام دیا گیا جبکہ اس سے ہونے والی بیماری کو کووڈ 19 کا نام دیا گیا۔

یہ وبا چین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی جس کے بعد اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024