• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

عالمی وبا کے خاتمے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی، شاہ محمود قریشی

شائع April 17, 2020
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں - فوٹو: ڈان نیوز
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں - فوٹو: ڈان نیوز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا جب دنیا سے خاتمہ ہوگا تو بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ایپلیکیشن متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کے دوران وزارت خارجہ کی براہ راست ایپلی کیشن تخلیقی سوچ کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپلیکیشن دنیا بھر میں متعدد پاکستانی سفارتخانوں میں کام کرنے والوں کی کارکردگی کو جانچنے کے کام آئے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے 'غیرذمہ دارانہ اور جھوٹے' الزامات مسترد کردیے

انہوں نے بتایا کہ ’پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر پھیلے ہیں، ان تمام سے رابطہ ممکن نہیں تھا تاہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ان سے رابطہ آسان ہوگیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے اظہار کے ذرائع مختلف ہوگئے ہیں، پہلے دور میں ٹوئٹر نہیں ہوا کرتا تھا تاہم اب دور مختلف ہوگیا ہے اور اب تو ہمارے ملک کے وزیر اعظم بھی باقاعدگی سے ٹوئٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’2014 تک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت سے ناواقف تھے اور جب اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا تو اس کے بارے میں جاننا شروع کیا‘۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس اپنے اثرات چھوڑ کر جائے گا اور اس کے اختتام پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی جن میں سے میرے نظریے کے مطابق ڈیجٹلائزیشن کی رفتار تیز ہوجائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 7289 افراد متاثر، 1765 صحتیاب

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ہدف دفتر خارجہ میں پیپر کا استعمال ختم کرنا اور اسے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب لے جانا ہے‘۔

عالمی سطح پر سفری پابندیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 40 ہزار کے قریب بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا دباؤ دفتر خارجہ پر پڑا تھا جس کے ردعمل میں ہم نے کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کیا جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے اور معلومات دیتا بھی ہے اور لیتا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو تخلیق کاری میں اضافہ ہوتا ہے اور اور وہ ہی تبدیلی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024