• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

شائع April 29, 2020
آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کی، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کی، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی صورتحال، بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کے ردعمل پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم اور آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی غیر اخلاقی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی سینئر سفارت کار دفتر خارجہ طلب

انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا سے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیر کی تعریف کی اور وائرس سے لڑنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی معاونت کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وبا پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھی گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی سے ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔

سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے آج سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پیر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کی رہائشی خاتون شہید اور ایک بچی زخمی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون شہید

واضح رہے کہ 24 اپریل کو پاک فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ 26 فروری کو پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخٰیص سے لے کر اب تک 456 مرتبہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس میں ایک شیر خوار بچہ شہید اور 31 لوگ زخمی ہوئے جن میں 7 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیز فائر خلاف ورزیوں میں بھاری آرٹلری کا استعمال کیا، بھارتی فوج پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے بچنے کے لیے آبادی کا استعمال کرتی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی ملٹری قیادت نے اپنی روش کے عین مطابق بھارتی میڈٰیا کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے اور مضحکہ خیز بیانات کی ناکام کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024