• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیس بک کی ری ڈیزائن ویب سائٹ اب تمام صارفین کے لیے دستیاب

شائع May 9, 2020
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن کو متعارف کرادیا ہے جس میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔

اس نئے ڈیزائن کو کمپنی کی جانب سے پہلے گزشتہ سال سالانہ ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا تھا۔

اس ڈیزائن کی آزمائش رواں سال کے شروع میں صارفین کی محدود تعداد پر بھی کی گئی تھی۔

اب یہ نیا ڈیسک ٹاپ ورژن جمعے کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اور اگر آپ کو نظر نہیں آرہا تو آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگا۔

یہ نیا ڈیزائن موبائل ایپ سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے فیچرز جیسے ویڈیوز، گیمز اور گروپس کو تلاش کرنا آسان ہوگا۔

فیس بک موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ بھی اب پہلے سے زیادہ تیزی سے لوڈ ہوگی جبکہ نئے ڈیزائن میں ایونٹس، پیجز، گروپس اور اشتہارات تیار کرنا بھی آسان بنایا گیا ہے۔

مگر سب سے خاص چیز ڈارک موڈ کا فیچر ہے جو آنکھوں کی تھکاوٹ میں کمی لانے میں مدد دے گا جبکہ تحریر پڑھنے کے لیے بھی موزوں قرار دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے واٹس ایپ نے مارچ میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا تھا فیس بک میسنجر میں بھی یہ موڈ موجود ہے۔

نئے ڈیزائن پر کیسے سوئچ کریں؟

اس مقصد کے لیے فیس بک کے ہوم پیج پر دائیں جانب اوپر ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔

وہاں نیچے دیکھیں سوئچ ٹو نیو فیس بک کا آپشن موجود ہوگا (اگر یہ آپ تک پہنچ چکا ہوگا تو)۔

اس پر کلک کرنے پر آپ کا نیوزفیڈ نئے ڈیزائن میں سوئچ ہوجائے گا۔

نئے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کے بعد اسی ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے ڈارک موڈ کو ایکٹیو کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024