• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاک ڈاؤن کے دوران اداکار اسامہ طاہر نے بھی یوٹیوب چینل کھول لیا

شائع May 10, 2020
اسامہ طاہر کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اسامہ طاہر کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مارچ سے لے کر لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس دوران ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

پاکستان میں جہاں عام تفریحی مقامات بند ہیں، وہیں سینما گھر بند کرکے ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد گزشتہ 2 ماہ سے گھر میں بیٹھے بیٹھے بوریت کا شکار ہو رہے ہیں۔

تاہم بوریت سے بچنے کے لیے شوبز شخصیات نے خود کو اور اپنے مداحوں کو محفوظ کرکے نئے طریقے تلاش کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردیے ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر، صبا قمر، جنید خان اور اقرا عزیز کے بعد اب اداکار اسامہ طاہر نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بوریت سے بچنے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے یوٹیوب پر چینل کھول لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آئیسولیشن‘ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی پہلی قسط

اسامہ طاہر کی اداکاری کو متعدد ڈراموں میں کافی سراہا گیا اور انہیں نئی نسل بہت پسند بھی کرتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی ہوٹیوب چینل کھول لیا۔

اسامہ طاہر نے یکم مئی کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کا ایک آن لائن گیم شو کیا جس میں انہوں نے مداحوں سے باتیں کرنے سمیت ان کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسکیچ لائیو ود اسامہ طاہر نامی لائیو شو کا آغاز کرتے ہوئے یکم مئی کو اس کی پہلی قسط نشر کی اور پھر 9 مئی کو اداکار نے چینل پر ایک پرومو ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیوں یوٹیوب چینل کھولا۔

مزید پڑھیں: اداکاری کے بعد اقرا عزیز نے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا

پرومو ویڈیو میں اسامہ طاہر کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہوا کہ وہ بھی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنائے، اس لیے انہوں نے یوٹیوب چینل کھولا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ انہیں یہ کام کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید اور انہیں پوری امید ہے کہ مداح بھی ان کا ساتھ دیں گے اور ان کے چینل کو سبسکرائب کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستانی شخصیات کی جانب سے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹس اور خصوصی طور پر یوٹیوب پر چینلز بنانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ساتھ ہی دیگر میڈیا شخصیات اور یہاں تک کہ صحافیوں کی جانب سے بھی یوٹیوب پر چینلز کھولنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024